BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بدھ کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت جائزے کے بعد سیان لمیٹڈ اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کے داؤد لارنس پور لمیٹڈ (ڈی ایل ایل ) میں انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، منظور شدہ ٹرانزیکشن کا تعلق 16 دسمبر 2025 کو طے پانے والے اسکیم آف ایملگیمیشن سے ہے، جس کے تحت سیان لمیٹڈ اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کو داؤد لارنس پور لمیٹڈ میں ضم کردیا جائے گا۔

اس انتظام کے تحت ضم ہونے والے اداروں کے تمام اثاثے، واجبات اور ذمہ داریاں داؤد لارنس پور لمیٹڈ میں یکجا کر دی جائیں گی جبکہ سیان لمیٹڈ اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کو ان کے حصص کے عوض داؤد لارنس پور لمیٹڈ کے نئے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔

سی سی پی نے اپنے فیز-1 کے مسابقتی جائزے میں یہ مشاہدہ کیا کہ یہ تینوں کمپنیاں بنیادی طور پر سرمایہ کاری کے ذرائع کے طور پر کام کرتی ہیں، جو مختلف شعبوں میں پورٹ فولیو اور سرمایہ کاری کا انتظام سنبھالتی ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن داؤد گروپ کے اندرونی ڈھانچے کی از سرِ نو تنظیم کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ اس میں شامل تمام ادارے ایک ہی انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والی ’ایسوسی ایٹڈ کمپنیاں ہیں۔

دستیاب معلومات کے جائزے کے بعد کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اس انضمام سے متعلقہ مارکیٹ میں نہ تو کوئی اجارہ دارانہ پوزیشن پیدا ہوگی اور نہ ہی اسے تقویت ملے گی اور نہ ہی اس سے مقابلے کی فضا میں کوئی بڑی کمی واقع ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس لیے اس انضمام سے مقابلے کے حوالے سے خدشات پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ چنانچہ، کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 31(1)(d)(i) کے تحت اس ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔

اس طرح کی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ (تنظیمِ نو) سے انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کے انتظام میں کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

کمیشن نے مزید کہا کہ اپنے جائزے کے ذریعے سی سی پی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز مسابقتی اصولوں کے عین مطابق ہوں اور مارکیٹ کی حرکیات پر منفی اثر نہ ڈالیں۔

اس سے قبل ڈی ایچ نے بتایا تھا کہ ڈی ایچ پارٹنرز کے شیئر ہولڈرز (بجز داؤد لارنس پور) کو ڈی ایچ پی ایل میں موجود ہر 100 عام شیئرز کے بدلے داؤد لارنس پور کے 4.7724 عام شیئرز ملیں گے جب کہ سیان کے شیئر ہولڈرز کو ان کے ہر 100 عام شیئرز کے بدلے ڈی ایل ایل کے 7.2974 عام شیئرز جاری کیے جائیں گے۔

ان سویپ ریشوز (حصص کے تبادلے کی شرح) کی منظوری ڈی ایچ پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی ہے۔ یہ منظوری ڈی ایچ پی ایل، سیان اور ڈی ایل ایل کے 31 اکتوبر 2025 تک کے آڈٹ شدہ خصوصی مالیاتی گوشواروں، بیرونی آزاد ماہرین کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت کے تعین، اور اس اسکیم کے لیے کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر مقرر کردہ ایک آزاد مالیاتی مشیر کے حساب کتاب کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.