پاکستان کا ایران کے ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ
- صرف غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور قواعد و ضوابط پر مبنی مذاکرات ہی اس مقصد کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عاصم افتخار احمد
پاکستان نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ایران کے معاملے پر قائم کردہ اقوامِ متحدہ کی 1737 کمیٹی کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کیا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ متعلقہ فریقین کے حقوق، ذمہ داریوں اور فرائض کے مطابق تمام متنازعہ مسائل کا گفت و شنید سے تصفیہ کرنے کیلئے سفارت کاری اور مکالمے کے رہنما اصول اختیار کئے جانے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور قواعد و ضوابط پر مبنی مذاکرات ہی اس مقصد کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری طور پر جارحانہ کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کشیدگی سے گریز کریں اور مستقل جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں۔























Comments