BR100 Decreased By (-0.71%)
BR30 Decreased By (-1.37%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.59%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.92 Decreased By ▼ -0.20 (-1.52%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.22 Decreased By ▼ -0.34 (-1.74%)
HBL 304.98 Decreased By ▼ -1.12 (-0.37%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.22 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.99 Decreased By ▼ -2.74 (-0.87%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 241.95 Decreased By ▼ -1.26 (-0.52%)
PPL 221.30 Decreased By ▼ -5.61 (-2.47%)
PRL 91.20 Decreased By ▼ -1.82 (-1.96%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.24 (-3.08%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے پر سخت نتائج کی دھمکی دیدی

  • ایسی فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جیسی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں تو اسے غیر معمولی فوجی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران نے کہا ہے کہ خلیج سے گزرنے والا تیل اس اہم گزرگاہ سے نہیں گزر سکے گا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں ابھی تک اس بات کی کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی کہ ایران نے واقعی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب کی ہیں، تاہم اگر ایسا کیا گیا ہے تو تہران کو انہیں فوری طور پر ہٹانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی وجہ سے سرنگیں بچھائی گئی ہیں اور انہیں فوراً نہ ہٹایا گیا تو ایران کو ایسی فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جیسی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران ممکنہ طور پر بچھائی گئی سرنگوں کو ہٹا دیتا ہے تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان میزائلوں کو بھی استعمال کر سکتا ہے جنہیں ماضی میں لاطینی امریکا کے پانیوں میں مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، تاکہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو مستقل طور پر ختم کیا جا سکے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے واقعی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث عالمی تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس دوران کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک کسی آئل ٹینکر کو اس گزرگاہ سے اسکورٹ نہیں کیا۔

Comments

Comments are closed.