BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کی قیادت کا تختہ الٹنے کے اپنے دیرینہ عزائم کو عملی جامہ تو پہنا دیا ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے قریبی اتحاد کو اب ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے، کیونکہ ان کی مشترکہ فوجی مہم کے طویل ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا اور آنے والے ہفتوں میں اس کے اہداف تبدیل بھی ہوسکتے ہیں۔

ہفتہ کو بمباری مہم کے آغاز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں نے کہا تھا کہ ان کا اصل مقصد حکومت کی تبدیلی ہے۔

لیکن اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کی زیادہ تر قیادت کی شہادت کے دو دن بعد پیر کو وائٹ ہاؤس میں ریمارکس میں ٹرمپ نے ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کو اپنی اولین ترجیح قرار نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد ایران کے میزائلوں اور بحریہ کو تباہ کرنا اور اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

امریکی پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگ‌ سیتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ فوجی کارروائی ایک نام نہاد حکومت تبدیلی کی جنگ نہیں ہے، اس کے برعکس، نیتن یاہو نے پیر کی رات تک ایرانی شہریوں سے سڑکوں پر نکلنے اور اپنے حکمرانوں کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ہم سب سے پہلے ایسے حالات پیدا کریں گے کہ ایرانی عوام اپنی تقدیر کا کنٹرول خود حاصل کرسکیں۔

جب وائٹ ہاؤس کے اہداف سے واقف ایک امریکی عہدیدار سے امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجی مہمات کے مقاصد مختلف ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی ان (اسرائیل) کے اہداف میں سے ایک ہے۔

جنگ کی تیاریوں کے دوران نیتن یاہو نے کامیابی کے ساتھ ٹرمپ کو اس بات پر قائل کر لیا کہ تہران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اس کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے یہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں والا موقع ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس آپریشن میں چار یا پانچ ہفتے یا جتنا بھی وقت لگے لگ سکتا ہے۔

Comments

200 حروف