BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ٹرمپ کی ایران کو سنگین تنائج کی دھمکی، خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

  • برینٹ خام تیل کی قیمت 21 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 71.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے خدشات کے باعث جمعہ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ واشنگٹن کی جانب سے تہران کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے چند دنوں میں اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 21 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 71.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 23 سینٹ یا 0.4 فیصد بڑھ کر 66.66 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ایک روز قبل قیمتیں گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو انتہائی برے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ایران کو 10 سے 15 دن کی مہلت دی ہے۔

دوسری جانب ایران نے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اعلان آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر فوجی مشقوں کے لیے بند کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا۔ ایران خلیج میں تیل سے مالا مال عرب جزیرہ نما کے مقابل واقع ہے اور آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی گزرتی ہے۔ اس خطے میں کسی بھی تنازع سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

تیل کی قیمتوں کو اس وقت عالمی سطح پر خام تیل کے ذخائر میں کمی اور بڑے پیداواری ممالک کی برآمدات میں محدودیت سے بھی سہارا ملا ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں 9 ملین بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریفائنری استعمال اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح سعودی عرب کی تیل برآمدات دسمبر میں کم ہو کر 6.988 ملین بیرل یومیہ رہ گئیں، جو ستمبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔ دوسری جانب جاپان میں افراطِ زر کی سالانہ بنیادی شرح جنوری میں 2 فیصد تک سست پڑ گئی، جس سے شرح سود میں ممکنہ اضافے کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔ کم شرح سود کو عموماً تیل کی قیمتوں کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف