BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

سپر ایٹ میں جنوبی افریقہ کا بڑا چیلنج سامنے، بھارتی ٹیم مثالی کارکردگی کی تلاش میں

  • نیدرلینڈز کے خلاف ابھیشیک کی مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہونے کی خفت
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کا ماننا ہے کہ وہ سپر ایٹ مرحلے کے دوران صحیح وقت پر اپنی بہترین فارم میں واپس آکر مثالی کھیل پیش کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما کی مسلسل ناکامیوں کو بھی خاص اہمیت نہیں دی۔ بدھ کو نیدر لینڈز کے خلاف ابھیشیک مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم بھارت نے گروپ اے میں اپنی چوتھی جیت کے ساتھ مہم کا کامیاب اختتام کیا۔

ناقابلِ شکست رہنے کے باوجود بھارت کی کارکردگی اب تک زیادہ متاثر کن نہیں رہی۔ اتوار کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف سپر ایٹ کے پہلے میچ میں انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔ اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوچیٹ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہم نے اپنا بہترین کھیل نہیں پیش کیا لیکن زیادہ تر کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں۔

انہوں نے ابھیشیک شرما کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور نیٹ پر اچھی لے میں نظر آ رہے ہیں، ایسی عارضی ناکامیاں کسی بھی بڑے کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔

بدھ کو مین آف دی میچ قرار پانے والے شیوم دوبے نے بھی ٹیم کے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے خلاف سو فیصد کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت سپر ایٹ میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا بھی کرے گا۔

Comments

Comments are closed.