BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس پر 1243 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی لیوی نافذ

  • یہ لیوی اس ایکٹ کی شق 3 کے تحت وصول کی جائے گی جسے پارلیمنٹ نے رواں برس کے اوائل میں منظور کیا تھا۔
شائع اپ ڈیٹ

پٹرولیم ڈویژن نے آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے دسمبر 2025 کے مہینے کے لیے 1,243 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کے نئے لیوی ریٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آف گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے تحت مذکورہ مدت کے لیے اس ریٹ کا تعین کیا ہے۔

یہ لیوی اس ایکٹ کی شق 3 کے تحت وصول کی جائے گی جسے پارلیمنٹ نے رواں برس کے اوائل میں منظور کیا تھا۔

حکومت نے مالی سال 2026-2025 کے دوران اس لیوی کی مد میں 105 ارب روپے ریونیو (آمدن) حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ ایکٹ جو کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے قدرتی گیس اور آر ایل این جی کے استعمال پر لیوی عائد کرتا ہے، اس بات کا پابند بناتا ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کو لائف لائن صارفین کے علاوہ، تمام کیٹیگریز کے صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف (قیمتوں) میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے۔

اگست 2025 کے لیے لیوی کی سابقہ شرح 690 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی اور قانون کے مطابق اس لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر یہ صنعتی ٹیرف سے 5 فیصد زیادہ ہوگی جو اگست 2025 سے بڑھ کر 10 فیصد، فروری 2026 سے 15 فیصد اور اگست 2026 سے 20 فیصد پر برقرار رہے گی۔

سال 2025 کے ابتدائی مہینوں کے لیے یہ لیوی اپریل میں 570 روپے، مئی میں 550 روپے اور جون میں 402 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف