BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

کابینہ کمیٹی نے ایگزم بینک آف پاکستان کی پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی

  • پالیسی کا مقصد ایگزم بینک کی خریداری کے عمل کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔ یہ پالیسی اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023 سے ہم آہنگ ہے
شائع اپ ڈیٹ

کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (سی سی او ایس او ایز) نے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک آف پاکستان کی پروکیورمنٹ پالیسی 2025 کی منظوری دے دی، جس کا مقصد ایگزم بینک کی خریداری کے عمل کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔ یہ پالیسی اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023 سے ہم آہنگ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے منگل کو کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے بنیادی کردار کو برقرار رکھنے کی بھی منظوری دی گئی، جسے ایک مختصر اور مؤثر ساخت کے حامل سینٹر آف ایکسیلنس کی صورت میں جاری رکھا جائے گا تاکہ برانڈ پاکستان کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے ورچوئلی شرکت کی، جبکہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے سیکریٹریز اور سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

کابینہ کمیٹی نے ایگزم بینک آف پاکستان کی پروکیورمنٹ پالیسی 2025 کا جائزہ لے کر منظوری دی، جو بینک کی خریداری کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ پالیسی اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023 کے مطابق ہے اور اس میں چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی (سی آئی پی ایس) کے عالمی معیارات اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے ضوابط کی پاسداری بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، کمیٹی نے وزارت تجارت کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا آئٹمز کا بھی جائزہ لے کر منظوری دی۔ ان میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کے بورڈ میں ایک آزاد ڈائریکٹر کی خالی اسامی کو پر کرنے اور چیئرمین بورڈ کی تقرری، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (اس لِک) کے بورڈ میں ایک آزاد ڈائریکٹر کی خالی اسامی کو پُر کرنا، اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے بورڈ میں دو خالی آسامیوں میں سے ایک پر آزاد ڈائریکٹر کی تقرری شامل تھی۔

کمیٹی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) سے متعلق پیش کیے گئے بزنس پلان کا بھی جائزہ لیا اور منظوری دی کہ پی ٹی ڈی سی کے بنیادی کردار کو ایک مختصر مگر مؤثر سینٹر آف ایکسیلنس کی شکل میں برقرار رکھا جائے۔ یہ ادارہ برانڈ پاکستان کے فروغ، دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، بین الحکومتی رابطہ کاری، پالیسی سپورٹ، اور سیاحت کے فروغ کے لیے مارکیٹنگ اور برانڈ ڈیولپمنٹ میں کردار ادا کرے گا۔ اس مقصد کے لیے عملے کی تعداد کو معقول بنایا جائے گا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی گورننس تقاضوں کے مطابق کی جائے گی۔

کابینہ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ مجوزہ ادارے کی فنڈنگ اور پی ٹی ڈی سی کے پاس پہلے سے موجود اثاثوں کے انتظام سے متعلق لا ڈویژن کے ساتھ مل کر ایک علیحدہ تجویز بھی پیش کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف