BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کی علاقائی جنگ کی دھمکی کے بعد ٹرمپ معاہدے کیلئے پرامید

  • آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں پورے خطے میں جنگ بھڑک سکتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے پر امید ظاہر کی، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں پورے خطے میں جنگ بھڑک سکتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ پہلے ہی فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ کی جانب ایک طیارہ بردار بحری بیڑا بھیجنے کا حکم دے چکے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہروں کو بغاوت سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے جنگ مسلط کی تو یہ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کو امریکی بیانات سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

ٹرمپ نے خامنہ ای کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی معاہدے کے لیے پرامید ہیں۔ ان کے مطابق اگر بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو پھر صورت حال واضح ہو جائے گی۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ممکنہ غلط فہمیوں پر تشویش ظاہر کی، تاہم کہا کہ اگر امریکا منصفانہ معاہدے کے لیے سنجیدہ ہو تو مذاکرات کا امکان موجود ہے، بشرطیکہ ایران کے میزائل اور دفاعی پروگرام کو ایجنڈے میں شامل نہ کیا جائے۔

ایران میں حالیہ بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد پر مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ دکھائی دے رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.