کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4595 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4595 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 482462 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 9 ہزار 482 روپے ہوگئی۔

























Comments
Comments are closed.