BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

سنیل گواسکر کا بدترین بھارتی ٹیسٹ شکست پرپوسٹ مارٹم کا مطالبہ

  • جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو ریکارڈ 408 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی
شائع اپ ڈیٹ

عظیم بلے باز سنِل گواسکر نے بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ میں حالیہ شکست کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اپنی ناقابل شکست ساکھ ختم ہو گئی ہے اور پچھلے 12 ماہ میں دوسری مرتبہ سیریز وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ نے بدھ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو ریکارڈ 408 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

یہ بھارت کی پچھلے سات ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں پانچویں شکست تھی، جو تقریباً ایک سال پہلے نیوزی لینڈ کی 3-0 کی وائٹ واش سے شروع ہوئی۔

گواسکر نے ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے سے گفتگو کے دوران مزید کہاکہ آپ کو ٹیسٹ سطح پر مضبوطی کے لیے درکار شعبوں کا تفصیلی پوسٹ مارٹم کرنا ہوگااور غیر ملکی ماہرین کو شامل کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ راوی شاستری، راہول ڈریوڈ آپ کے دو سابقہ کوچز، انل کمبل، سوربھ گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو ساتھ بیٹھائیں اور اگلے پانچ سال کے لیے بھارتی کرکٹ کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔

ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر بلے بازی کی لائن اپ میں مسلسل تبدیلیوں کے سبب شدید تنقید کی گئی ہے، لیکن گواسکر نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی ہوگی۔

گواسکر نے کہا وہ ایک کوچ ہیں، کوچ ٹیم تیار کر سکتا ہے، لیکن کھیل کے دوران کھلاڑیوں کو پیش کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ انہیں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کی فتح کا کریڈٹ دینے کے لیے تیار نہیں تو پھر بتائیں کہ ٹیم کی کارکردگی خراب ہونے پر انہیں کیوں مورد الزام ٹھہرایا جائے؟۔

Comments

Comments are closed.