BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

یوکرین کا روسی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

  • برینٹ کروڈ کے سودے 1.34 ڈالر یعنی 2.13 فیصد بڑھ کر 64.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جب یوکرین کے ایک ڈرون حملے سے روسی بحیرۂ اسود کی بندرگاہ نووروسیسک میں واقع ایک آئل ڈپو کو نقصان پہنچا۔

برینٹ کروڈ کے سودے 1.34 ڈالر یعنی 2.13 فیصد بڑھ کر 64.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 1.40 ڈالر یا 2.39 فیصد اضافے سے 60.09 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

کراسنوڈار ریجن کے آپریشنل ہیڈکوارٹر نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ڈرون کے ملبے نے تین اپارٹمنٹس، ایک آئل ڈپو، ٹرانس شپمنٹ کمپلیکس اور ساحلی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز قیمتیں نسبتاً مستحکم رہی تھیں، کیونکہ روسی تیل پر ممکنہ نئی پابندیوں کے خدشات نے عالمی رسد کی زیادتی کے بارے میں تشویش کو کسی حد تک کم کر دیا تھا، جس نے ایک سیشن قبل قیمتوں میں دو ڈالر سے زیادہ کی کمی کی تھی۔

امریکہ نے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے لوک آئل اور روزنیفٹ سمیت روسی آئل کمپنیوں پر تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کے تحت 21 نومبر کے بعد ان کمپنیوں کے ساتھ لین دین پر پابندی ہوگی۔ جے پی مورگن کے مطابق پابندیوں کے باعث روس کے تقریباً 1.4 ملین بیرل یومیہ تیل کو ٹینکروں میں روکا جا رہا ہے کیونکہ کارگو کی ان لوڈنگ سست پڑ گئی ہے، جو روس کی سمندری برآمدی صلاحیت کا تقریباً ایک تہائی بنتا ہے۔

بینک نے خبردار کیا کہ 21 نومبر کے بعد روسی کمپنیوں کی جانب سے بھیجے گئے کارگو کی وصولی مزید مشکل ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال نے مارکیٹ میں بے یقینی کو بڑھا دیا ہے۔ بدھ کو اوپیک کی رپورٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں دو ڈالر سے زائد کمی واقع ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ 2026 میں تیل کی عالمی سپلائی طلب سے کچھ زیادہ رہے گی، جبکہ اس سے قبل خسارے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

ہائیتونگ سیکیورٹیز کے مطابق بدھ کی تیز گراوٹ کے بعد مارکیٹ نے وقتی دباؤ نکال کر صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا ہے۔ دوسری جانب، امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ رپورٹ کیا۔ ای آئی اے کے مطابق 7 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کے ذخائر 6.4 ملین بیرل بڑھ کر 427.6 ملین بیرل ہوگئے، جبکہ تجزیہ کار محض 1.96 ملین بیرل اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ گیسولین اور ڈسٹلیٹ کے ذخائر میں بھی کمی توقعات سے کم رہی۔

Comments

Comments are closed.