BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 27.16 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 36.54 Increased By ▲ 0.54 (1.5%)
CNERGY 12.19 Increased By ▲ 0.94 (8.36%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.91 Decreased By ▼ -1.28 (-0.58%)
FABL 100.53 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 57.41 Increased By ▲ 0.53 (0.93%)
FFL 16.57 Increased By ▲ 0.06 (0.36%)
GGL 24.65 Increased By ▲ 0.75 (3.14%)
HBL 325.00 Decreased By ▼ -0.60 (-0.18%)
HUBC 225.95 Increased By ▲ 2.37 (1.06%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.34 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
LOTCHEM 27.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
MLCF 102.20 Decreased By ▼ -0.89 (-0.86%)
OGDC 319.00 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 43.84 Decreased By ▼ -0.54 (-1.22%)
PIBTL 16.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 273.70 Decreased By ▼ -2.16 (-0.78%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -0.98 (-0.44%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 104.20 Decreased By ▼ -0.71 (-0.68%)
SSGC 27.33 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
TELE 8.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.68%)
TPLP 15.04 Increased By ▲ 0.07 (0.47%)
TRG 63.25 Increased By ▲ 0.88 (1.41%)
UNITY 11.53 Decreased By ▼ -0.37 (-3.11%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کی بنیادی وجہ عراق کے خودمختار کردستان خطے سے ترکیہ کے ذریعے تیل کی برآمدات کا دوبارہ آغاز اور آئندہ ماہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں مزید اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

برینٹ کروڈ کے نرخ 34 سینٹ یا 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 69.79 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 43 سینٹ یا 0.7 فیصد کمی کے بعد 65.29 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یہ کمی جمعے کے روز ریکارڈ کی گئی جولائی کے بعد کی بلند ترین سطح سے واپس آنے کے بعد سامنے آئی۔

عراق کی وزارت تیل کے مطابق ہفتے کے روز اڑھائی سال بعد پہلی مرتبہ شمالی عراق کے کردستان خطے سے ترکیہ کی جیہان بندرگاہ تک پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل بحال ہوئی۔ اس پیش رفت سے روزانہ تقریباً 180,000 سے 190,000 بیرل خام تیل عالمی منڈی میں شامل ہوگا، جسے وقت کے ساتھ بڑھا کر 230,000 بیرل یومیہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ معاہدہ بغداد حکومت، کردستان ریجنل گورنمنٹ اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ہوا، جس پر امریکا نے بھی زور دیا تھا۔

دوسری جانب اوپیک پلس کی جانب سے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں کم از کم 137,000 بیرل یومیہ اضافی پیداوار کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، حالانکہ تنظیم اپنی ہدفی پیداوار سے تقریباً 500,000 بیرل یومیہ کم پمپ کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی سپلائی دباؤ کے باوجود جغرافیائی سیاسی خطرات، خصوصاً روس اور ایران سے متعلق کشیدگی، قیمتوں کو غیر یقینی بنا رہے ہیں۔ یوکرین کی ڈرون کارروائیوں کے باعث روس کی توانائی برآمدات متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی دوران ایران کے جوہری پروگرام پر یورپی طاقتوں کے دباؤ کے بعد اقوام متحدہ نے اس پر اسلحہ پابندی سمیت دیگر پابندیاں بھی بحال کر دی ہیں، جس پر تہران نے سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.