BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی نوبل امن انعام جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں غزہ کی جنگ ختم کرنی ہوگی۔

نیویارک سے فرانسیسی چینل بی ایف ایم ٹی و کو انٹرویو دیتے ہوئے میکرون کا کہنا تھا کہ صرف ٹرمپ ہی وہ شخصیت ہیں جو اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتے ہیں تاکہ جنگ رک سکے۔ ان کے مطابق یہ جنگ روکنے کے لیے ایک ہی شخص کچھ کر سکتا ہے، اور وہ ہے امریکہ کا صدر۔

میکرون نے واضح کیا کہ یورپی ممالک کے برعکس امریکہ اس جنگ میں براہِ راست کردار رکھتا ہے کیونکہ ہم وہ ہتھیار یا سازوسامان فراہم نہیں کرتے جن کے ذریعے غزہ میں جنگ جاری ہے۔ یہ صرف امریکہ ہے جو یہ سب کچھ مہیا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مغربی اتحادیوں کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ایسا کرنا دراصل حماس کو انعام دینے کے مترادف ہو گا۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں غزہ کی جنگ فوراً ختم کرنی ہوگی اور فوری طور پر امن مذاکرات شروع کرنے ہوں گے۔

میکرون نے ٹرمپ کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسے امریکی صدر کو دیکھا جو سرگرم ہے، جو صبح ہی سے اعلان کر رہا ہے کہ وہ امن چاہتا ہے، وہ سات تنازعات حل کر چکا ہے اور نوبل انعام کا خواہش مند ہے۔ لیکن یہ انعام تبھی ممکن ہے جب وہ اس جنگ کو ختم کرے۔

رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا، اسرائیل اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے، کیونکہ ان کے بقول انہوں نے مختلف امن معاہدے اور جنگ بندی کرائی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس انعام کے مستحق ہیں جو پہلے ہی ان کے چار امریکی پیش روؤں کو دیا جا چکا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امن کے لیے اتنا کچھ کیا ہے جتنا اقوام متحدہ میں موجود تمام رہنماؤں نے مل کر بھی نہیں کیا۔ صرف یہی صدر ہیں جنہوں نے دنیا کو مستحکم کرنے کے لیے امریکہ کو دوبارہ طاقتور بنایا۔

Comments

Comments are closed.