BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
دنیا

سعودی عرب اور حوثیوں کے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں پر حملے

  • ریاض کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کا کروز میزائل مار گرایا، جبکہ تنازع شدت اختیار کرنے کے ساتھ دونوں فریق ایک دوسرے کے علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا کروز میزائل مار گرایا ہے۔ اس سے قبل حوثی میڈیا نے یمن پر سعودی حملوں کی اطلاعات دی تھیں۔

یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والا سعودی اتحاد موسم گرما میں یمن کی خانہ جنگی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔

جواباً حوثی جنگجو تقریباً روزانہ تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں اور توانائی کی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور ریاض کے مالیاتی مرکز پر حملے کر رہے ہیں۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا، ’’فضائی دفاعی نظام نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے ریاض کے علاقے کی طرف داغا گیا کروز میزائل روک کر تباہ کردیا۔‘‘

دوسری جانب حوثیوں کی خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی حملے کی اطلاع دی ہے، جس پر حوثیوں کا کنٹرول ہے۔

سبا نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا، ’’سعودی دشمن افواج نے صنعا کے ضلع التحریر کے رہائشی علاقے بیر ابو شملہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آٹھ گھروں اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔‘‘

حوثیوں کے میڈیا ادارے ’المسیرہ‘ کے مطابق حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔

ہفتے کے روز بعد ازاں سعودی اتحاد نے کہا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل بھی روک لیے، جس کے بعد وہاں شہری دفاع کے ادارے نے الرٹ جاری کردیا۔

Comments

200 حروف