BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 30.93 Decreased By ▼ -0.35 (-1.12%)
CNERGY 11.53 Decreased By ▼ -0.27 (-2.29%)
DFML 17.53 Decreased By ▼ -0.13 (-0.74%)
DGKC 201.24 Decreased By ▼ -1.66 (-0.82%)
FABL 92.97 Decreased By ▼ -0.63 (-0.67%)
FCCL 59.73 Decreased By ▼ -0.80 (-1.32%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.26 (-1.75%)
GGL 21.02 Decreased By ▼ -0.02 (-0.1%)
HBL 304.12 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
HUBC 212.01 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
KEL 5.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.21 Decreased By ▼ -0.37 (-1.45%)
MLCF 107.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.45%)
OGDC 310.02 Decreased By ▼ -0.33 (-0.11%)
PAEL 33.92 Decreased By ▼ -0.34 (-0.99%)
PIBTL 13.00 Decreased By ▼ -0.21 (-1.59%)
PIOC 282.96 Decreased By ▼ -0.89 (-0.31%)
PPL 222.19 Decreased By ▼ -0.81 (-0.36%)
PRL 79.98 Decreased By ▼ -1.89 (-2.31%)
SNGP 90.29 Decreased By ▼ -1.83 (-1.99%)
SSGC 25.52 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.81 Increased By ▲ 0.16 (1.17%)
TRG 54.26 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.19%)
WTL 1.18 Decreased By ▼ -0.04 (-3.28%)
پاکستان

وزیر اعظم کا مکہ دفاعی اتحاد کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس عزم کا اعادہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیا گیا جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔ یہ ملاقات مکہ دفاعی اتحاد کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے مکہ دفاعی اتحاد کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور معاہدے کی شقوں کے مطابق اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تینوں ممالک کے اتحاد اور مشترکہ عزم کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے ایس-پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے ریاض کو یقین دلایا کہ اسلام آباد اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت فراہم کرے گا۔

تینوں فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی، جبکہ وفد میں وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی شامل تھے۔

ترکیہ کے وفد میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان، وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو شامل تھے۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک شامل تھے۔

Comments

200 حروف