BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
دنیا

زیلنسکی کی خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر یوکرین کے حملے کی تصدیق، اتحادی ناروے کا احتیاط برتنے پر زور

  • یوکرین کی جانب سے خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر حملے کی پہلی باضابطہ تصدیق
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ خلیج فن لینڈ میں ہفتے کے روز روسی مال بردار جہاز پر ڈرون حملہ ان کے ملک نے کیا تھا، جبکہ کیف کے مضبوط حامی ناروے نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی کارروائیوں میں احتیاط برتے۔

فن لینڈ، ایسٹونیا اور روس کے جہازوں نے مشترکہ امدادی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے جہاز پر لگی آگ بجھائی۔ اتوار کے روز ایک روسی جہاز اسے واپس روسی سمندری حدود میں لے گیا، جہاں اب یہ سینٹ پیٹرزبرگ میں لنگر انداز ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ اس کارروائی میں ایک جائز فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

زیلنسکی نے پیر کے روز بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے سب کچھ درست کیا۔ روسی پرچم بردار ہر جہاز، ہتھیار یا پابندیوں کی زد میں آنے والا کوئی بھی سامان لے جانے والا ہر جہاز، جس میں نہ جانے کیا کچھ ہوسکتا ہے، روسی سمندری حدود یا بین الاقوامی پانیوں میں ہمارے لیے جائز ہدف ہے۔‘‘

اسپارٹا ٹو نامی جہاز روسی پرچم بردار مال بردار جہاز ہے، جس کی ملکیت اوبورون لاجسٹیکا کے پاس ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ روسی شپنگ کمپنی وزارتِ دفاع کو رسدی خدمات فراہم کرتی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ حملہ روسی سمندری حدود میں کیا گیا تھا۔ ان کے بقول، ’’ہمیں یہ کارروائی کرنے کا پورا حق حاصل تھا، تاہم اس کے بعد جہاز کچھ بہہ کر دوسری جگہ چلا گیا، جس پر یقیناً سوالات اٹھتے ہیں۔‘‘

انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض یورپی اتحادیوں کو ’’بحیرہ بالٹک میں کسی بھی کارروائی پر تشویش ہوتی ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے وزرا اور فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’’اتحادیوں کے ساتھ زیادہ رابطہ رکھیں تاکہ انہیں صورتحال کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اور کوئی غیر متوقع صورتحال پیدا نہ ہو‘‘۔

’ہمارے قریبی علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت‘

نیٹو کے رکن ناروے نے پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کی حمایت سے 2023ء سے 2030ء تک یوکرین کے لیے تقریباً 27 ارب ڈالر کا طویل مدتی مالی معاونت کا منصوبہ مختص کر رکھا ہے، جس کے باعث وہ فی کس بنیاد پر کیف کے سب سے زیادہ معاون ممالک میں شامل ہے۔

Comments

200 حروف