دنیا
عراق، بصرہ کے بجلی گھر میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی
- آگ قریبی گھروں تک پھیل گئی جس کے باعث بجلی گھر میں کام بند کرنا پڑا، حکام
سیکیورٹی حکام کے مطابق ہفتے کو جنوبی عراق کے ایک بجلی گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے کارروائی کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیموں نے بصرہ کے شمال میں واقع حارثہ پاور اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق آگ قریبی گھروں تک پھیل گئی جس کے باعث بجلی گھر میں کام بند کرنا پڑا۔
حکام کے مطابق حارثہ پاور اسٹیشن کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 800 میگاواٹ ہے، تاہم آتشزدگی سے قبل یہ تقریباً 400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا۔
آئی این اے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی شدت کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئیں۔




















Comments