BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.75 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.34 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 203.56 Increased By ▲ 1.69 (0.84%)
FABL 94.00 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
FCCL 59.90 Increased By ▲ 0.61 (1.03%)
FFL 14.31 Increased By ▲ 0.16 (1.13%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.24 (-1.23%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 0.50 (0.16%)
HUBC 210.00 Increased By ▲ 3.64 (1.76%)
HUMNL 8.26 Increased By ▲ 0.14 (1.72%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
MLCF 105.80 Increased By ▲ 2.55 (2.47%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 34.19 Decreased By ▼ -0.64 (-1.84%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.10 Increased By ▲ 7.43 (2.76%)
PPL 223.48 Increased By ▲ 0.86 (0.39%)
PRL 81.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.41%)
SNGP 91.44 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.51 Increased By ▲ 0.19 (2.6%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.58 Increased By ▲ 0.10 (1.18%)
WTL 1.36 Decreased By ▼ -0.03 (-2.16%)
کاروبار اور معیشت

ای سی سی کی طویل مدتی برآمدی ترقیاتی فنانسنگ سہولت میں ترامیم کی منظوری

  • ترامیم کے تحت چار سال کے اندر برآمدات کی کم از کم شرط 80 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کردی گئی
شائع اپ ڈیٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (ایگزم بینک) کے ذریعے چلائی جانے والی طویل مدتی برآمدی ترقیاتی فنانسنگ سہولت میں ترامیم کی منظوری دے دی، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو قرضوں کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنا اور نئے برآمد کنندگان کی معاونت کرنا ہے۔

یہ منظوری جمعے کو وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ایس ایم ایز کی برآمدات بڑھانے کے لیے سہولت بخش اقدامات کے علاوہ مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس (ٹی ایس جیز) کی بھی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے ایک علیحدہ سمری پر طویل مدتی برآمدی ترقیاتی فنانسنگ سہولت میں ترامیم منظور کیں۔ ان ترامیم کے تحت چار سال کے اندر برآمدات کی کم از کم شرط 80 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کردی گئی ہے۔ کمیٹی نے چھ ماہ بعد پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

رواں ماہ کے اوائل میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ طویل مدتی قرضوں کے حصول کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی آمدنی میں برآمدات کا 80 فیصد حصہ ہونے کی شرط ختم کی جائے، تاکہ انہیں قرضوں تک رسائی میں آسانی اور برآمدات کے فروغ میں مدد مل سکے۔

وزیراعظم نے برآمدات پر مبنی ایس ایم ایز کو سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ کسی بھی بینک کو ایس ایم ایز اور برآمد کنندگان کے لیے متعارف کرائی گئی رعایتی فنانسنگ اسکیم سے انحراف کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ایس ایم ایز کی استعداد، مہارت اور کاروباری ترقی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور اس شعبے کی ترقی کے لیے سرکاری سرپرستی اور ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

دریں اثنا ای سی سی نے وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اقتصادی اقدامات (این ای آئی) کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری بھی منظور کرلی۔ کمیٹی نے قومی ترقی کی اہم ترجیحات آگے بڑھانے میں ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سمری پر ای سی سی نے اقلیتی بہبود فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی۔ یہ رقم اقلیتی برادریوں کے مستحق افراد کی مالی معاونت، وظائف، یتیم اقلیتی لڑکیوں کے شادی گرانٹس، ہنگامی امداد اور عبادت گاہوں کی مرمت پر خرچ کی جائے گی۔

وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے پیش کردہ تین الگ الگ سمریوں پر بھی مختلف تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ ان میں پنجاب رینجرز کی دیکھ بھال کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے، مالی سال 2026-27 کے دوران سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 10 کروڑ روپے، جبکہ فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے زیر استعمال ہیلی کاپٹروں کی سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مزید 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ شامل ہے۔

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سمری پر ای سی سی نے دانش اسکولز اتھارٹی کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے میں ترمیم کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس ترمیم کے تحت جاری کردہ رقم میں سے 50 کروڑ روپے مالی سال 2026-27 کے دوران دانش اسکولز کے انتظامی اخراجات، جن میں تنخواہیں، رہائش و طعام، یوٹیلیٹیز، ٹرانسپورٹ، سکیورٹی اور مرمت شامل ہیں، پر خرچ کیے جاسکیں گے۔

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (پاپکو) کے واجب الادا گارنٹی شدہ تھروپٹ کلیم کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سمری پر کمیٹی نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی پیداوار کے مناسب معاوضے کو یقینی بنانے کے لیے چینی کی برآمدات سے متعلق نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا۔ ای سی سی نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے علاوہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے وفاقی سیکریٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف