BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.75 Decreased By ▼ -0.24 (-0.4%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.34 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 203.56 Increased By ▲ 1.69 (0.84%)
FABL 94.00 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
FCCL 59.90 Increased By ▲ 0.61 (1.03%)
FFL 14.31 Increased By ▲ 0.16 (1.13%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.24 (-1.23%)
HBL 304.00 Increased By ▲ 0.50 (0.16%)
HUBC 210.00 Increased By ▲ 3.64 (1.76%)
HUMNL 8.26 Increased By ▲ 0.14 (1.72%)
KEL 6.10 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
MLCF 105.80 Increased By ▲ 2.55 (2.47%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 34.19 Decreased By ▼ -0.64 (-1.84%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.10 Increased By ▲ 7.43 (2.76%)
PPL 223.48 Increased By ▲ 0.86 (0.39%)
PRL 81.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.41%)
SNGP 91.44 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.51 Increased By ▲ 0.19 (2.6%)
TPLP 12.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 52.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.58 Increased By ▲ 0.10 (1.18%)
WTL 1.36 Decreased By ▼ -0.03 (-2.16%)
مارکٹس

سری لنکا کی پاکستان پر آزاد تجارتی معاہدے کے تحت برآمدات بڑھانے کی زور

  • سری لنکا کے قونصل جنرل عزت مآب سنجیو پٹی ویلا نے کراچی میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دفتر میں صنعت کاروں اور کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکا موجودہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے تحت پاکستان سے درآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے مقامی برآمد کنندگان کو اپنی تقریباً 19 ارب ڈالر کی درآمدی منڈی سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے رہا ہے، بالخصوص ٹیکسٹائل، چاول، سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (ایس اے آئی) کے ایک بیان کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیووا پٹی ویلا نے کراچی میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں صنعت کاروں اور کاروباری نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق سری لنکن سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) اور جی ایس پی پلس کے تحت حاصل ہونے والی منڈیوں تک رسائی سے طویل عرصے سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، جبکہ دونوں کی برآمدی صلاحیتیں ایک دوسرے کے لیے معاون ہیں، بالخصوص ٹیکسٹائل و ملبوسات، تعمیراتی سامان اور ادویہ سازی کے شعبوں میں۔

بیان کے مطابق پاکستانی بُنے ہوئے کپڑے سری لنکا کے ملبوسات تیار کرنے والے اداروں کے لیے ایک اہم خام مال بن چکے ہیں، جو اپنی مصنوعات یورپی یونین کو برآمد کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی سری لنکا میں اپنی پیداواری تنصیبات قائم کرچکی ہیں۔

زرعی شعبے میں مواقع اجاگر کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ سری لنکا نے پاکستان سے 6 ہزار میٹرک ٹن تک چاول درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جبکہ مارکیٹ میں باسمتی چاول کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ سری لنکن حکومت ہر چھ ماہ بعد چاول کی درآمد کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کرتی ہے، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو مسلسل مواقع میسر آتے ہیں۔

سنجیووا پٹی ویلا نے پاکستانی تاجروں کو جنوری 2027ء میں منعقد ہونے والی سری لنکا ایکسپو 2027ء میں شرکت کی دعوت دی تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ دفاعی تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور حکومت پاکستان اور مسلح افواج کی جانب سے مسلسل تعاون کو سراہا۔

ایس اے آئی کے صدر عبد الہادی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے درآمدات اور برآمدات دونوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی اور کولمبو کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستانی تاجروں کا ایک وفد ٹھوس تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر مجید عزیز کی تجویز پر سری لنکن سفیر نے پاکستان سے سیمنٹ کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الہادی نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ دوطرفہ تجارت میں ٹیکسٹائل کا سب سے بڑا حصہ ہے، جبکہ پاکستان سارک خطے میں سری لنکا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ عبد الہادی نے دوطرفہ تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دینے میں معاون کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے پاکستان اور سری لنکا میں باقاعدگی سے تجارتی نمائشوں کے انعقاد کی تجویز بھی دی۔

ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ندیم پولانی نے سری لنکا میں ٹینڈرز میں شرکت کے دوران نئے تاجروں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کے لیے سری لنکن مارکیٹ تک زیادہ رسائی کے امکانات تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد تجارتی معاہدے کے باوجود مال برداری کے بھاری اخراجات بدستور برآمد کنندگان پر بوجھ ہیں۔ ندیم پولانی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سری لنکا کو کینو، باسمتی چاول اور انجینئرنگ مصنوعات برآمد کر رہا ہے اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

کمیٹی کے کنوینر جنید الرحمٰن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے غیر محصولات رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل، جراحی کے آلات اور ادویہ سازی کے شعبوں میں مضبوط پیداواری صلاحیت حاصل ہے اور ان مصنوعات کی سری لنکا کو برآمدات بڑھانے سے مجموعی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پاکستان میں سری لنکن سیاحوں کی آمد بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی بات بھی کی۔

مجید عزیز نے جون 2005ء سے نافذ آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اسے مزید مؤثر بنایا جاسکے۔ انہوں نے جڑواں شہروں کی طرز پر کولمبو پورٹ اور کراچی پورٹ/پورٹ قاسم کو ’جڑواں بندرگاہیں‘ قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

Comments

200 حروف