BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.25%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.28 (-0.47%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.18 (-0.74%)
BOP 31.37 Increased By ▲ 0.11 (0.35%)
CNERGY 11.82 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 16.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
DGKC 202.00 Increased By ▲ 0.13 (0.06%)
FABL 93.90 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
FCCL 58.86 Decreased By ▼ -0.43 (-0.73%)
FFL 14.01 Decreased By ▼ -0.14 (-0.99%)
GGL 19.64 Increased By ▲ 0.16 (0.82%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.00 (-0.33%)
HUBC 206.02 Decreased By ▼ -0.34 (-0.16%)
HUMNL 8.16 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
KEL 6.13 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.80 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 102.80 Decreased By ▼ -0.45 (-0.44%)
OGDC 313.48 Increased By ▲ 0.69 (0.22%)
PAEL 34.60 Decreased By ▼ -0.23 (-0.66%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 0.33 (0.12%)
PPL 222.80 Increased By ▲ 0.18 (0.08%)
PRL 81.80 Decreased By ▼ -0.36 (-0.44%)
SNGP 91.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.13%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.25 Decreased By ▼ -0.07 (-0.96%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.06 (-0.47%)
TRG 52.71 Decreased By ▼ -0.08 (-0.15%)
UNITY 8.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.43 Increased By ▲ 0.04 (2.88%)
کاروبار اور معیشت

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ، خیبرپختونخوا کا انفرااسٹرکچر سیس کالعدم قرار دیدیا

  • چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو محفوظ فیصلہ سنایا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) نے سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں کی جانب سے عائد کردہ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ صوبائی قوانین کو قانون سازی کے آئینی اختیار سے تجاوز قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت میں مختصر حکم نامہ پڑھ کر سنایا گیا، تاہم تفصیلی فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے ان فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا جن میں دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے عائد کردہ انفرااسٹرکچر سیس کو قانونی قرار دیا گیا تھا۔

سندھ میں یہ ٹیکس 1994 میں متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ سندھ ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفرااسٹرکچر سیس ایکٹ 2017 کے ذریعے اسے یکم جولائی 1994 سے ماضی کے اثر کے ساتھ نافذ کیا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 4 جون 2021 کو اپنے فیصلے میں اس ٹیکس کو برقرار رکھا تھا۔

اسی طرح خیبرپختونخوا انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ایکٹ 2022 کے تحت صوبے میں سامان کی نقل و حمل پر سیس عائد کیا گیا تھا۔ خیبرپختونخوا فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے اس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کردی گئی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے 14 نومبر 2025 کو اس کے خلاف دائر 157 درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سیس کو قانونی قرار دیا تھا۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومتوں کو درآمدات، برآمدات اور وفاقی قانون سازی کے دائرہ اختیار میں آنے والی اشیا پر ٹیکس عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 142 (اے) اور وفاقی قانون ساز فہرست کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز اور بین الصوبائی تجارت سے متعلق قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

دوسری جانب سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ سیس کسٹمز یا برآمدی ڈیوٹی نہیں بلکہ صوبائی انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی ترقی کے لیے عائد کیا گیا محصول ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی وفاق کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو وفاقی قانون ساز فہرست میں شامل معاملات پر محصولات عائد کرنے کا اختیار نہیں۔

عدالت کے اس فیصلے کو وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس عائد کرنے کے آئینی اختیارات، کسٹمز سے متعلق محصولات اور ملک بھر میں اشیا کی نقل و حمل کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف