BR100 Increased By (0.41%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.32 Decreased By ▼ -1.28 (-7.27%)
DGKC 201.87 Increased By ▲ 0.91 (0.45%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.29 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 14.15 Decreased By ▼ -0.20 (-1.39%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.31 (-1.57%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.36 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
HUMNL 8.12 Increased By ▲ 0.13 (1.63%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.74 Increased By ▲ 1.19 (4.85%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.79 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 34.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
PIOC 269.67 Decreased By ▼ -1.97 (-0.73%)
PPL 222.62 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 82.16 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 91.41 Decreased By ▼ -3.34 (-3.53%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 12.76 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.08 (6.11%)
پاکستان

حکمراں اتحاد میں حالیہ کشیدگی کے باوجود صدر اور وزیراعظم کا سیاسی معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

  • بلاول بھٹو کے حکمراں اتحاد کے فیصلوں پر تحفظات اور نئے صوبوں کے قیام پر اختلافات کے تناظر میں سیاسی مشاورت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش
شائع اپ ڈیٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایوانِ صدر نے جمعرات کے روز یہ بات ایسے وقت بتائی ہے جب حکمراں اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

یہ اتفاقِ رائے اسلام آباد میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکا نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

بیان کے مطابق، فیصلہ کیا گیا کہ قیادت تمام معاملات پر بات چیت اور انہیں مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے مشترکہ اجلاس کرے گی۔

ایوانِ صدر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ماضی میں آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے منظور کی گئی تھیں۔

یہ ملاقات حکمراں اتحادی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ کے پس منظر میں ہوئی ہے، جس کا آغاز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات کے بعد ہوا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اور پیپلز پارٹی کی حمایت سے چلنے والے حکمراں اتحاد کے فیصلوں اور اقدامات پر سوالات اٹھائے تھے۔

بلاول کے بیانات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ایک اور اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

حکمراں اتحادی جماعتوں کے درمیان حالیہ اختلافات کی ایک وجہ نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث بھی ہے، جس نے جولائی میں اس وقت زور پکڑا جب وزیر داخلہ محسن نقوی نے طرزِ حکمرانی میں ’’ازسرِنو تبدیلی‘‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید انتظامی اکائیاں بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

پیپلز پارٹی مسلسل سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی رہی ہے، جہاں اس کی صوبائی حکومت قائم ہے۔ اس ضمن میں پارٹی سندھ اسمبلی کی جانب سے صوبے کی تقسیم کے خلاف منظور کردہ متفقہ قرارداد کا حوالہ دیتی ہے۔

بلاول بھٹو نے منگل کے روز کراچی میں ’’میٹ دی پریس‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سندھ کو زبردستی تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کے نتیجے میں خونریزی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کرانے کی بھی مخالفت کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کی جانب سے اضافی صوبوں کے قیام کی حمایت میں عوامی بیانات کے باوجود حکومت کے کسی نمائندے نے اس معاملے پر ان سے یا صدر آصف علی زرداری سے بات نہیں کی۔

ان کے یہ بیانات 14 نومبر کو صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئے تھے، جس میں دونوں رہنماؤں نے مبینہ طور پر اتفاق کیا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے کسی بھی اقدام میں آئینی طریقۂ کار اختیار کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد عدلیہ پر عوامی اعتماد کے حوالے سے بھی سوال اٹھائے۔ وہ ایک سال قبل اس ترمیم کے بھرپور حامی رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم باہمی اتفاقِ رائے کے بجائے ’’بھاری اکثریت کے بل بوتے پر‘‘ منظور کی گئی۔

تاہم، بعد ازاں ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ وہ اس ترمیم سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کر رہے بلکہ اہم قانون سازی کے لیے وسیع تر اتفاقِ رائے پر زور دے رہے ہیں۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ’’سیاسی اور جمہوری نظام کی ازسرِنو ترتیب‘‘ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور پارلیمان میں اپوزیشن کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے۔

Comments

200 حروف