ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
- کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 276.52 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 276.52 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.55 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کی کارروائی اور ایک اعلیٰ عہدیدار کے سخت پالیسی سے متعلق بیانات نے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کو تقویت دی ہے۔
آسٹریلوی ڈالر کمزور روزگار اعداد و شمار کے باعث 10 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا اور 0.6692 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مضبوط امریکی ڈالر کے دباؤ کے باعث یورو بھی اپریل 2025 کے بعد کم ترین سطح کے قریب 1.0977 ڈالر پر آگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ ایک ماہ کی کم ترین سطح کے قریب 1.3152 ڈالر پر رہا۔ جاپانی ین 159.39 فی ڈالر پر مستحکم رہا۔
دریں اثنا ڈالر انڈیکس 103.81 پر رہا جبکہ سونے کی قیمت تیزی سے کمی کے بعد 3,743 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہوگئی۔ امریکی بانڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

























Comments