BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-0.76%)
KSE100 Decreased By (-0.58%)
KSE30 Decreased By (-0.88%)
BAFL 55.75 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
BIPL 24.35 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
BOP 28.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.28%)
CNERGY 12.35 Decreased By ▼ -0.17 (-1.36%)
DFML 16.39 Increased By ▲ 0.42 (2.63%)
DGKC 179.06 Decreased By ▼ -3.11 (-1.71%)
FABL 91.11 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 50.80 Decreased By ▼ -0.50 (-0.97%)
FFL 13.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.43%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.11 (-0.57%)
HBL 290.52 Decreased By ▼ -1.75 (-0.6%)
HUBC 191.90 Decreased By ▼ -2.99 (-1.53%)
HUMNL 8.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.85%)
KEL 5.73 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.30 Increased By ▲ 0.14 (0.58%)
MLCF 88.51 Decreased By ▼ -1.34 (-1.49%)
OGDC 299.32 Decreased By ▼ -3.73 (-1.23%)
PAEL 33.10 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
PIBTL 13.04 Decreased By ▼ -0.06 (-0.46%)
PIOC 231.00 Decreased By ▼ -1.31 (-0.56%)
PPL 215.59 Decreased By ▼ -1.08 (-0.5%)
PRL 96.00 Decreased By ▼ -3.88 (-3.88%)
SNGP 91.35 Decreased By ▼ -0.48 (-0.52%)
SSGC 23.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.9%)
TELE 6.92 Decreased By ▼ -0.06 (-0.86%)
TPLP 11.27 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
TRG 56.65 Decreased By ▼ -0.18 (-0.32%)
UNITY 7.73 Decreased By ▼ -0.06 (-0.77%)
WTL 0.93 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان اور مالدیپ کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور مالدیپ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ عزم بدھ کو اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ملاقات کے دوران دہرایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تعمیری روابط کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف