BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.23%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.19%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 28.29 Increased By ▲ 0.14 (0.5%)
CNERGY 12.55 Increased By ▲ 0.14 (1.13%)
DFML 16.10 Increased By ▲ 0.37 (2.35%)
DGKC 181.25 Increased By ▲ 1.62 (0.9%)
FABL 91.05 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -0.16 (-0.31%)
FFL 13.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.16 (0.83%)
HBL 288.02 Increased By ▲ 1.47 (0.51%)
HUBC 194.01 Increased By ▲ 2.70 (1.41%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 5.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.40 Increased By ▲ 0.15 (0.62%)
MLCF 89.73 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
OGDC 300.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
PAEL 33.09 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.20 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
PIOC 231.99 Increased By ▲ 0.70 (0.3%)
PPL 214.40 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
PRL 100.50 Decreased By ▼ -0.94 (-0.93%)
SNGP 91.50 Decreased By ▼ -0.93 (-1.01%)
SSGC 23.20 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 6.96 Decreased By ▼ -0.02 (-0.29%)
TPLP 11.77 Increased By ▲ 0.08 (0.68%)
TRG 57.57 Increased By ▲ 0.44 (0.77%)
UNITY 7.92 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 0.94 Increased By ▲ 0.01 (1.08%)
کاروبار اور معیشت

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے خدشات، سونا مسلسل چوتھے سیشن میں سستا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی کے بعد 4,119.37 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں بدھ کو مسلسل چوتھے سیشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ تیل کی بلند قیمتوں نے مہنگائی کے خدشات بڑھا دیے، جبکہ سرمایہ کار شرحِ سود کے مستقبل کے لائحۂ عمل سے متعلق اشاروں کے لیے آئندہ ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس کے منتظر ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی کے بعد 4,119.37 ڈالر فی اونس رہی جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.1 فیصد گر کر 4,137 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

ڈی ایچ ایف کیپٹل ایس اے کے چیف ایگزیکٹو اور اثاثہ جاتی امور کے ماہر باس کوئجمن نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے باعث سونے کی قیمت دباؤ میں رہ سکتی ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا اور سخت مانیٹری پالیسی سے متعلق توقعات کو تقویت ملے گی۔

مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی رسد سے متعلق خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ تاجروں کو بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کی آمدورفت کو لاحق خطرات اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو ممکنہ خطرات پر تشویش ہے۔

ٹیسٹ لائیو کے عالمی معاشی امور کے سربراہ الیا اسپیوک نے کہا کہ اگر اگلے سال شرحِ سود میں اضافے سے متعلق مارکیٹ کی توقعات میں شامل بعض اضافوں کو پیش گوئی سے خارج کردیا جاتا ہے یا ان کے امکانات کم ہوجاتے ہیں تو اس سے سونے کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

رائٹرز کے سروے میں شامل تقریباً تمام ماہرینِ معیشت کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو اس ماہ شرحِ سود میں اضافہ نہیں کرے گا، تاہم دسمبر میں شرحِ سود بڑھا سکتا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں متوقع ہے جب پالیسی ساز مسلسل بلند مہنگائی کے باوجود محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، حالانکہ مہنگائی کی صورتحال زیادہ سخت اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، امریکی مرکزی بینک کے 27 اور 28 اکتوبر کو ہونے والے پالیسی اجلاس میں شرحِ سود بڑھانے کے امکانات صرف 15 فیصد رہ گئے جبکہ دسمبر میں شرحِ سود میں اضافے کے امکانات اب بھی 88 فیصد ہیں۔

شرحِ سود میں اضافہ عموماً سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالتا ہے کیونکہ اس سے سونا رکھنے کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جبکہ اس دھات پر کوئی منافع یا سود نہیں ملتا۔

حالیہ کمی کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس مستحکم ہوگیا جس سے سونے کی طلب مزید متاثر ہوئی۔

مارکیٹوں کی نظریں اگلے ہفتے جاری ہونے والے امریکی پی سی ای کے اعداد و شمار پر بھی مرکوز ہیں۔ فیڈرل ریزرو مہنگائی کے 2 فیصد ہدف کی نگرانی کے لیے اسی پیمانے کو ترجیح دیتا ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 57.35 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 0.6 فیصد گر کر 1,639.47 ڈالر اور پیلیڈیم ایک فیصد کمی کے بعد 1,091.78 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

Comments

200 حروف