BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.23%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.19%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 28.29 Increased By ▲ 0.14 (0.5%)
CNERGY 12.55 Increased By ▲ 0.14 (1.13%)
DFML 16.10 Increased By ▲ 0.37 (2.35%)
DGKC 181.25 Increased By ▲ 1.62 (0.9%)
FABL 91.05 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -0.16 (-0.31%)
FFL 13.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.16 (0.83%)
HBL 288.02 Increased By ▲ 1.47 (0.51%)
HUBC 194.01 Increased By ▲ 2.70 (1.41%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 5.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.40 Increased By ▲ 0.15 (0.62%)
MLCF 89.73 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
OGDC 300.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
PAEL 33.09 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.20 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
PIOC 231.99 Increased By ▲ 0.70 (0.3%)
PPL 214.40 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
PRL 100.50 Decreased By ▼ -0.94 (-0.93%)
SNGP 91.50 Decreased By ▼ -0.93 (-1.01%)
SSGC 23.20 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 6.96 Decreased By ▼ -0.02 (-0.29%)
TPLP 11.77 Increased By ▲ 0.08 (0.68%)
TRG 57.57 Increased By ▲ 0.44 (0.77%)
UNITY 7.92 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 0.94 Increased By ▲ 0.01 (1.08%)
کاروبار اور معیشت

امریکی کمپنی میک کارمک کا یونی لیور پاکستان فوڈز میں اکثریتی حصص خریدنے کا اعلان

  • میک کارمک پاکستانی کمپنی کے 48 لاکھ 80 ہزار حصص حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی کمپنی میک کارمک اینڈ کمپنی نے بدھ کو ریگولیٹری فائلنگ میں بتایا ہے کہ وہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے کم از کم 76.55 فیصد حصص حاصل کرنے اور کمپنی کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام یونی لیور پی ایل سی کے عالمی فوڈ بزنس سے متعلق ایک بڑے لین دین کا حصہ ہے۔

اعلان کے مطابق میک کارمک معاہدے کے ذریعے پاکستانی کمپنی کے 48 لاکھ 80 ہزار حصص حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ پاکستان کے ٹیک اوور ضوابط کے مطابق عوامی پیشکش بھی کی جائے گی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ حصص حاصل کرنے والی کمپنی، ہدف کمپنی (یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ) کے کم از کم 76.55 فیصد حصص حاصل کرنے اور اس کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ حصول، یونی لیور پی ایل سی کے عالمی فوڈ بزنس کو میک کارمک اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ کے ساتھ ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت متفقہ کاروباری استثنات کے تابع، حصص حاصل کرنے والی کمپنی، 31 مارچ 2026 کو طے پانے والے انضمام کے معاہدے کے تحت یونی لیور پی ایل سی کے عالمی فوڈ بزنس کے تقریباً تمام حصوں کا واحد کنٹرول حاصل کرے گی۔

میک کارمک اینڈ کمپنی ایک امریکی فوڈ کمپنی ہے جس کی بنیاد 1889 میں رکھی گئی اور اس کا ہیڈکوارٹر میری لینڈ میں واقع ہے۔ کمپنی ذائقہ سازی کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہے اور 150 ممالک میں میک کارمک، فرنچز، فرینکس ریڈ ہاٹ اور اولڈ بے جیسے برانڈز کے تحت مصالحہ جات، جڑی بوٹیاں، مصالحوں کے آمیزے اور دیگر چٹنیوں کی تیاری اور تقسیم کا کام کرتی ہے۔

عوامی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عوامی پیشکش تمام ضروری ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہوگی جن میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری بھی شامل ہے۔

اعلان کے مطابق یونی لیور پاکستان فوڈز کے جاری کردہ عام حصص کی تعداد 63 لاکھ 70 ہزار تھی جن میں سے ہر ایک کی فیس ویلیو 10 روپے تھی۔ اعلامیے سے ایک روز قبل کمپنی کا شیئر 25,352 روپے پر بند ہوا جبکہ 23 ستمبر 2026 سے 20 اکتوبر 2026 تک 28 دنوں کی موزوں اوسط قیمت (ویٹڈ ایوریج پرائس) 25,308 روپے رہی۔

کمپنی کی خالص فروخت 2025 میں بڑھ کر 40.57 ارب روپے ہوگئی جو ایک سال قبل 33.71 ارب روپے تھی۔ تاہم اسی عرصے کے دوران کمپنی کا خالص منافع 6.98 ارب روپے سے کم ہو کر 5.95 ارب روپے رہ گیا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کو عوامی پیشکش کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف