BR100 Decreased By (-0.37%)
BR30 Decreased By (-0.28%)
KSE100 Decreased By (-0.25%)
KSE30 Decreased By (-0.26%)
BAFL 55.96 Increased By ▲ 0.31 (0.56%)
BIPL 24.47 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.50 Decreased By ▼ -0.28 (-0.97%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.02 (0.16%)
DFML 15.80 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
DGKC 179.50 Decreased By ▼ -2.50 (-1.37%)
FABL 91.00 Decreased By ▼ -0.49 (-0.54%)
FCCL 51.30 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.06 Increased By ▲ 0.03 (0.21%)
GGL 19.40 Decreased By ▼ -0.30 (-1.52%)
HBL 290.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.14%)
HUBC 192.50 Decreased By ▼ -0.93 (-0.48%)
HUMNL 9.18 Decreased By ▼ -0.11 (-1.18%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.07 (-1.15%)
LOTCHEM 24.90 Decreased By ▼ -0.51 (-2.01%)
MLCF 89.25 Decreased By ▼ -0.70 (-0.78%)
OGDC 300.00 Increased By ▲ 0.90 (0.3%)
PAEL 33.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.27%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.18 (-1.32%)
PIOC 230.60 Decreased By ▼ -1.33 (-0.57%)
PPL 218.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.03%)
PRL 107.87 Increased By ▲ 0.92 (0.86%)
SNGP 89.62 Decreased By ▼ -0.61 (-0.68%)
SSGC 22.74 Decreased By ▼ -0.17 (-0.74%)
TELE 7.03 Decreased By ▼ -0.08 (-1.13%)
TPLP 11.54 Decreased By ▼ -0.24 (-2.04%)
TRG 57.50 Increased By ▲ 1.13 (2%)
UNITY 8.12 Increased By ▲ 0.19 (2.4%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اپنا گھر پروگرام، ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری کاغذات کی تعداد پانچ کردی گئی

  • بینکوں کی جانب سے قرض کے درخواست گزاروں سے بڑی تعداد میں دستاویزات طلب کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں
شائع اپ ڈیٹ

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت ہاؤسنگ قرض کے حصول کے لیے بینکوں میں جمع کرائے جانے والے جائیداد کے کاغذات کی تعداد کم کرکے پانچ کردی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں بینکوں کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار گھر بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کے لیے بینکوں کو درکار ضروری دستاویزات کو محدود اور معیاری بنایا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں ٹرانسفر اور پوزیشن لیٹر، سائٹ کا نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن سمیت پانچ ضروری کاغذات شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد قرض کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا، صارفین کو غیر ضروری دستاویزی تقاضوں سے نجات دلانا اور اپنے گھر کی تعمیر کے لیے مالی سہولتوں تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

اس سے قبل بینکوں کی جانب سے قرض کے درخواست گزاروں سے بڑی تعداد میں دستاویزات طلب کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

نئی ترامیم سے بالخصوص پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض حاصل کرنے والے افراد کو اہم ریلیف ملے گا اور وزیراعظم اپنا گھر پروگرام سے استفادہ کرنے کا عمل مزید آسان ہوگا۔

Comments

200 حروف