کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 4129 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 4129 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6234 روپے پر برقرار رہی۔






















Comments