BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-0.76%)
KSE100 Decreased By (-0.58%)
KSE30 Decreased By (-0.88%)
BAFL 55.75 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
BIPL 24.35 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
BOP 28.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.28%)
CNERGY 12.35 Decreased By ▼ -0.17 (-1.36%)
DFML 16.39 Increased By ▲ 0.42 (2.63%)
DGKC 179.06 Decreased By ▼ -3.11 (-1.71%)
FABL 91.11 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 50.80 Decreased By ▼ -0.50 (-0.97%)
FFL 13.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.43%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.11 (-0.57%)
HBL 290.52 Decreased By ▼ -1.75 (-0.6%)
HUBC 191.90 Decreased By ▼ -2.99 (-1.53%)
HUMNL 8.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.85%)
KEL 5.73 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.30 Increased By ▲ 0.14 (0.58%)
MLCF 88.51 Decreased By ▼ -1.34 (-1.49%)
OGDC 299.32 Decreased By ▼ -3.73 (-1.23%)
PAEL 33.10 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
PIBTL 13.04 Decreased By ▼ -0.06 (-0.46%)
PIOC 231.00 Decreased By ▼ -1.31 (-0.56%)
PPL 215.59 Decreased By ▼ -1.08 (-0.5%)
PRL 96.00 Decreased By ▼ -3.88 (-3.88%)
SNGP 91.35 Decreased By ▼ -0.48 (-0.52%)
SSGC 23.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.9%)
TELE 6.92 Decreased By ▼ -0.06 (-0.86%)
TPLP 11.27 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
TRG 56.65 Decreased By ▼ -0.18 (-0.32%)
UNITY 7.73 Decreased By ▼ -0.06 (-0.77%)
WTL 0.93 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

فیڈرل ریزرو پر نظریں، امریکی ڈالر میں جاری کمی کا سلسلہ تھم گیا

  • توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان اجلاسوں میں شرح سود میں اضافہ کیا جا سکتا ہے یا انہیں موجودہ اعلیٰ سطح پر برقرار رکھا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر میں جاری کمی کا سلسلہ رک گیا، کیونکہ سرمایہ کار آئندہ ہفتے جاپان، امریکہ اور یورپ کے مرکزی بینکوں کے اہم اجلاسوں سے قبل محتاط انداز اپنا رہے ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان اجلاسوں میں شرح سود میں اضافہ کیا جا سکتا ہے یا انہیں موجودہ اعلیٰ سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

کرنسی مارکیٹ میں امریکی معیشت کی مضبوطی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی مانگ کی بدولت ڈالر کی مانگ اب بھی مضبوط ہے، جس سے طویل عرصے تک شرح سود بلند رہنے کی توقعات کو تقویت مل رہی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں توقع سے زیادہ افراط زر کے باعث پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قدر 1.3395 ڈالر پر مستحکم رہی، جبکہ آسٹریلین ڈالر 0.7025 ڈالر کی سطح پر موجود رہا۔ نیوزی لینڈ میں آئندہ ہفتے شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث کیوی ڈالر ایک ماہ کی بلند ترین سطح 0.5709 پر پہنچ گیا۔ آسٹریلین ریزرو بینک کے نائب گورنر اینڈریو ہاؤزر نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث افراط زر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورو اور جاپانی ین محدود حد میں رہے۔ جاپانی ین 158 فی ڈالر کے قریب رہا، جبکہ یورو 1.12 ڈالر سے اوپر مستحکم رہا، حالانکہ فرانس میں مالیاتی بحران اور احتجاجی مظاہروں کے باعث یورو پر دباؤ موجود ہے۔

توقع ہے کہ یورپی سینٹرل بینک اگلے ہفتے شرح سود 2.5 فیصد پر برقرار رکھے گا، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو بھی اکتوبر میں شرح سود 3.75 سے 4 فیصد کے درمیان برقرار رکھ سکتا ہے، تاہم دسمبر میں شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف