BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.23%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.19%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.37 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 28.29 Increased By ▲ 0.14 (0.5%)
CNERGY 12.55 Increased By ▲ 0.14 (1.13%)
DFML 16.10 Increased By ▲ 0.37 (2.35%)
DGKC 181.25 Increased By ▲ 1.62 (0.9%)
FABL 91.05 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -0.16 (-0.31%)
FFL 13.88 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.16 (0.83%)
HBL 288.02 Increased By ▲ 1.47 (0.51%)
HUBC 194.01 Increased By ▲ 2.70 (1.41%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 5.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.40 Increased By ▲ 0.15 (0.62%)
MLCF 89.73 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
OGDC 300.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
PAEL 33.09 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.20 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
PIOC 231.99 Increased By ▲ 0.70 (0.3%)
PPL 214.40 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
PRL 100.50 Decreased By ▼ -0.94 (-0.93%)
SNGP 91.50 Decreased By ▼ -0.93 (-1.01%)
SSGC 23.20 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 6.96 Decreased By ▼ -0.02 (-0.29%)
TPLP 11.77 Increased By ▲ 0.08 (0.68%)
TRG 57.57 Increased By ▲ 0.44 (0.77%)
UNITY 7.92 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 0.94 Increased By ▲ 0.01 (1.08%)
کاروبار اور معیشت

پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی اقتصادی معاونت میں تین گنا اضافہ

  • پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت کی بیرونِ ملک سے حاصل کردہ قرضوں کی رقم بڑھ کر 3.63 ارب امریکی ڈالر ہو گئی، ای اے ڈی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران غیر ملکی اقتصادی معاونت کی مد میں مجموعی طور پر 5.445 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے جو مالی سال 2025-26 کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 1.815 ارب ڈالر کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت کی بیرونِ ملک سے حاصل کردہ قرضوں کی رقم بڑھ کر 3.63 ارب امریکی ڈالر ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 1.81 ارب ڈالر تھی۔ یہ اضافہ غیر ملکی مالی معاونت پر بڑھتے ہوئے انحصار کو نمایاں کرتا ہے۔

ستمبر 2026 میں ملٹی لیٹرل، بائی لیٹرل قرضے اور گرانٹس 952.26 ملین امریکی ڈالر رہیں جبکہ اس سے پچھلے مہینے یہ رقم 626.19 ملین امریکی ڈالر تھی۔ ستمبر میں پاکستان کو چین سے صرف 0.03 ملین ڈالر موصول ہوئے جبکہ پچھلے مہینے چین نے کوئی گرانٹ فراہم نہیں کی تھی، تاہم جولائی میں چین نے 146.62 ملین امریکی ڈالر کا قرض فراہم کیا تھا۔

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے مطابق مجموعی رقم میں سے 4.2 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے لیے موصول ہوئے جبکہ 111.63 ملین امریکی ڈالر پروگرام قرض اور238.44 ملین ڈالر قلیل مدتی اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے قرض کی مد میں فراہم کیے گئے۔ مجموعی طور پر موصول ہونے والی 5.445 ارب امریکی ڈالر کی غیر ملکی اقتصادی معاونت میں سے 4.541 ڈالر نان پروٹیکٹ لان جبکہ 907.71 ملین ڈالر منصوبہ جاتی قرضوں کی مد میں حاصل ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 ملک کو دوطرفہ (بائی لیٹرل) قرضوں اور گرانٹس کی مد میں کل 58.10 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے جن میں سے 14.69 ملین ڈالر جرمنی، 20 ملین ڈالر فرانس، 12.87 ملین ڈالر سعودی عرب، 5.02 ملین ڈالر کوریا، 3.15 ملین ڈالر ڈنمارک، 2.26 ملین ڈالر جاپان اور 0.08 ملین ڈالر امریکہ سے حاصل ہوئے۔

Comments

200 حروف