BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

امن و امان کی صورتحال، علی پرویز ملک کی ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

  • بحران سے نمٹنے اور رابطہ کاری کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، اوگرا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے جمعرات کو وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے تحت ادائیگیوں، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی اور سپلائی چین، نقل و حمل اور لاجسٹکس انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پاکستان ریلویز، اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے پٹرولیم ڈیلرز کی تنظیموں کی جانب سے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے لیے تعاون اور مکمل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کی صورت میں ایندھن کی فراہمی بلا تعطل رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

علی پرویز ملک نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی ہموار نقل و حرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری ریلویز نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان ریلویز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ترسیل کے لیے زیادہ سے زیادہ مال بردار بوگیاں دستیاب رکھے گا، بالخصوص سڑکوں کے ذریعے ترسیل متاثر ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا میں سپلائی برقرار رکھی جائے گی۔

وزیر پٹرولیم نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ڈپوؤں پر مناسب مقدار میں ایندھن کی دستیابی کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی۔ پی ایس او نے بتایا کہ ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر اہم ڈپوؤں پر اضافی ذخائر پہلے ہی رکھ لیے گئے ہیں۔

اوگرا نے بتایا کہ بحران سے نمٹنے اور رابطہ کاری کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد پٹرول پمپس میں سے جمعرات تک 8500 سے زائد پمپس کو فیول ریلیف اسکیم کے تحت ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔

وزیر پٹرولیم نے معمولی مسائل، بشمول اکاؤنٹ نمبرز میں عدم مطابقت، فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی تاکہ باقی پٹرول پمپس کو بھی بلا تاخیر ادائیگیاں کی جاسکیں۔

علی پرویز ملک نے اوگرا کو ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت اہل صارفین کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اسکیم کی کامیاب عمل درآمد اور حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری ایندھن کی بلا تعطل فراہمی اور وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف