BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

جاپانی ین مضبوط، ڈالر پر دباؤ بڑھ گیا

  • ین کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 158.88 پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز ین میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا تھا
شائع اپ ڈیٹ

جاپانی ین نے جمعرات کو گزشتہ سیشن میں اچانک اور مختصر تیزی کے بعد اپنی برتری برقرار رکھی، جس سے امریکی ڈالر پر دباؤ بڑھ گیا۔ مارکیٹ کے شرکا کو شبہ ہے کہ ین کی اس تیزی میں جاپانی حکام کا ممکنہ کردار ہوسکتا ہے، جبکہ سرمایہ کار اہم امریکی روزگار رپورٹ کے منتظر ہیں۔

ین کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 158.88 پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز ین میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ ٹوکیو کے حکام نے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کی تیاری کے طور پر ریٹ چیک کیا ہے۔

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کی کرنسی اسٹریٹجسٹ کیرول کانگ نے کہا کہ ین کی تقریباً 0.9 فیصد تیزی کوئی بہت بڑا اضافہ نہیں، اس لیے وہ اسے براہ راست حکومتی مداخلت نہیں سمجھتیں، تاہم بعض مارکیٹ شرکا کا خیال ہے کہ یہ ریٹ چیک کے باعث ہوئی۔

31 جولائی کو امریکہ اور جاپان کی جانب سے ین کی قدر بڑھانے کے لیے مشترکہ مداخلت کے بعد بھی جاپانی کرنسی کو مستقل حمایت حاصل نہیں ہوسکی۔ بلند شرح سود کے فرق، مالیاتی خدشات اور توانائی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے نے ین پر دباؤ برقرار رکھا ہے۔

وسیع تر مارکیٹ میں ڈالر کمزور رہا۔ یورو معمولی اضافے کے ساتھ 1.1589 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3482 ڈالر پر آگیا۔ ڈالر انڈیکس 0.04 فیصد کمی سے 99.56 پر رہا۔

اب سرمایہ کاروں کی نظریں جمعہ کو جاری ہونے والی امریکی نان فارم پے رولز رپورٹ پر ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اگست میں 56,000 نئی ملازمتوں کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ جولائی میں ملازمتوں میں حیران کن طور پر 23,000 کمی ہوئی تھی۔ بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مارکیٹ میں ستمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا 61 فیصد امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Comments

200 حروف