BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

قطر کے وزیراعظم کا تہران کا دورہ، ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری بحال کرنے کی کوشش

  • واشنگٹن نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب واشنگٹن نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایران کے خلیجی ہمسایہ اور امریکا کے اتحادی قطر نے دونوں فریقوں کے درمیان پس پردہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قطر نے جون میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے حصول میں بھی براہِ راست کردار ادا کیا تھا، تاہم جنگ کو تقریباً چھ ماہ مکمل ہونے کے باوجود سفارتی سطح پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

دونوں فریقوں کے درمیان اہم اختلاف آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر برقرار ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔ جنگ سے قبل اس آبنائے سے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل خام تیل گزرتا تھا، تاہم تازہ شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق پیر کو یہ مقدار کم ہوکر صرف 5 ملین بیرل یومیہ رہ گئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تقسیم پر اتفاق کرچکے ہیں، تاہم ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بعد میں کہا کہ معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت ابھی جاری ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم تہران میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سمیت علاقائی معاملات پر گفتگو کریں گے۔

اقوام متحدہ کی عالمی میری ٹائم تنظیم کے مطابق 28 فروری سے آبنائے ہرمز میں 70 واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں 19 بحری کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف