BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

بانڈ ییلڈز میں کمی، سونے کی قیمتیں دو ماہ کی بلند ترین سطح پر

  • اسپاٹ گولڈ معمولی کمی کے ساتھ 4,512.19 ڈالر فی اونس پر رہا۔
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں دو ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں، جس کی بڑی وجہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے لیکویڈیٹی سپورٹ بڑھانے کے غیر متوقع اعلان کے بعد امریکی ٹریژری ییلڈز اور ڈالر کی قدر میں کمی ہے۔

اسپاٹ گولڈ معمولی کمی کے ساتھ 4,512.19 ڈالر فی اونس پر رہا۔ اس سے قبل قیمت 4,525.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جو 2 جون کے بعد سونے کی بلند ترین سطح ہے۔ بدھ کو سونے کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔

دسمبر ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.6 فیصد اضافے سے 4,569.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے اس اعلان کے بعد طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈز کی طلب میں اضافہ ہوا کہ طویل مدتی نوٹس اور بانڈز کے لیے لیکویڈیٹی سپورٹ بائی بیک آپریشنز کا حجم دوگنا کیا جائے گا، جس سے طویل مدتی ییلڈز میں کمی آئی۔

دوسری جانب امریکی ڈالر بھی دباؤ میں رہا، جس کے باعث دیگر کرنسیوں میں سونا خریدنے والے سرمایہ کاروں کے لیے یہ نسبتاً سستا ہوگیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ملک کا مجموعی قرض پہلی بار 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے، جس سے مالیاتی بحران کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔

ادھر فیڈرل ریزرو کے گزشتہ اجلاس کی میٹنگ منٹس سے ظاہر ہوا کہ مہنگائی پر تشویش برقرار ہے اور متعدد حکام نے خبردار کیا کہ اگر مہنگائی 2 فیصد کے ہدف تک کم نہ ہوئی تو شرح سود میں اضافہ ضروری ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جغرافیائی سیاسی اور معاشی بحران کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود سونے کی کشش کم کرتی ہے کیونکہ اس پر منافع نہیں ملتا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.2 فیصد اضافے سے 67.06 ڈالر، پلاٹینم 0.4 فیصد کمی سے 1,816.78 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد اضافے سے 1,339.05 ڈالر فی اونس رہا۔

Comments

200 حروف