حماس کا وفد غزہ امن منصوبے پر مصری خفیہ ادارے کے سربراہ سے مذاکرات میں مصروف
- نتن یاہو کے مسترد کردہ غزہ منصوبے پر اختلافات ختم کرنے کے لیے کوشنر کا اس ہفتے اسرائیل اور مصر کے دورے کا امکان
فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے اتوار کو مصری خفیہ ادارے کے سربراہ حسن رشاد سے ملاقات شروع کردی، جس میں غزہ میں جنگ کے بعد امن منصوبے پر عمل درآمد آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں وفد ہفتے کی شام مصر پہنچا تھا۔ حماس کے مطابق مذاکرات میں جنگ بندی معاہدے کی تازہ صورتحال، اسرائیلی خلاف ورزیوں اور 15 نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
حماس نے جولائی کے آخر میں کہا تھا کہ وہ غزہ کے انتظام کے لیے قائم ہونے والی تکنیکی کمیٹی کے حوالے اپنے ہتھیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے انکار کیا ہے۔
امریکی نمائندہ جیرڈ کشنر رواں ہفتے اسرائیل اور مصر کا دورہ کریں گے، جہاں معاہدے میں موجود اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔





















Comments