BR100 Decreased By (-0.46%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.39%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 59.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.03%)
BIPL 27.46 Increased By ▲ 0.20 (0.73%)
BOP 35.89 Decreased By ▼ -0.11 (-0.31%)
CNERGY 11.47 Increased By ▲ 0.22 (1.96%)
DFML 18.14 Increased By ▲ 0.06 (0.33%)
DGKC 217.95 Decreased By ▼ -2.24 (-1.02%)
FABL 100.00 Decreased By ▼ -0.55 (-0.55%)
FCCL 56.70 Decreased By ▼ -0.18 (-0.32%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.10 (0.42%)
HBL 323.87 Decreased By ▼ -1.73 (-0.53%)
HUBC 223.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.07 (-0.65%)
KEL 7.37 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.11 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
MLCF 102.06 Decreased By ▼ -1.03 (-1%)
OGDC 317.58 Decreased By ▼ -0.91 (-0.29%)
PAEL 44.39 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
PIBTL 16.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.41%)
PIOC 275.89 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PPL 220.30 Decreased By ▼ -2.18 (-0.98%)
PRL 64.00 Increased By ▲ 0.19 (0.3%)
SNGP 103.95 Decreased By ▼ -0.96 (-0.92%)
SSGC 27.18 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
TELE 8.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.68%)
TPLP 14.99 Increased By ▲ 0.02 (0.13%)
TRG 62.45 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 11.82 Decreased By ▼ -0.08 (-0.67%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

سونا جنوری کے بعد بہترین ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,254.11 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتی دھات جنوری کے بعد سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہے۔ سرمایہ کار امریکی روزگار کے اہم اعداد و شمار کے منتظر ہیں تاکہ شرح سود کے مستقبل کے حوالے سے اندازہ لگایا جا سکے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,254.11 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت سات ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ رواں ہفتے کے دوران قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,312 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

اسٹون ایکس کے سینئر تجزیہ کار میٹ سمپسن کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کی امیدوں کے باعث مہنگائی کے خدشات میں کمی آئی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں کو 4,000 ڈالر سے اوپر کی سطح سے مزید بڑھنے میں مدد ملی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جبکہ انہوں نے امریکی فوج کو بعض ہتھیاروں کی فراہمی میں مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

دوسری جانب خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ توانائی کی کم قیمتیں مہنگائی کے خدشات کو کم کرتی ہیں اور بلند شرح سود کے امکانات کو محدود کرتی ہیں۔ اگرچہ سونا مہنگائی کے خلاف تحفظ تصور کیا جاتا ہے، تاہم زیادہ شرح سود اس کی کشش کو متاثر کرتی ہے کیونکہ سونا کوئی منافع (ییلڈ) فراہم نہیں کرتا۔

سرمایہ کار امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جولائی کے نان فارم پے رولز رپورٹ کے منتظر ہیں، جو شرح سود کے حوالے سے فیڈرل ریزرو کے آئندہ فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق ستمبر میں امریکی شرح سود میں اضافے کا امکان 55 فیصد رہ گیا ہے، جو ایک ہفتہ قبل 63 فیصد تھا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.8 فیصد اضافے سے 61.96 ڈالر، پلاٹینم 0.4 فیصد اضافے سے 1,735.71 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,367.06 ڈالر فی اونس پر رہا۔ تینوں دھاتیں بھی ہفتہ وار فائدے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

Comments

200 حروف