BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ کے جنگ بندی میں پیش رفت کے دعوے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہید

  • فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی اور دیر البلح میں الگ الگ حملے کیے
شائع اپ ڈیٹ

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوگئے، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی کوششوں میں پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا۔

فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی اور دیر البلح میں الگ الگ حملے کیے۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر فضائی حملے میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ سٹی میں ایک اور اپارٹمنٹ پر حملے میں ایک بچے سمیت 2 افراد مارے گئے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ گزشتہ سال مصر میں طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حماس کی جانب سے امریکی حمایت یافتہ اقدام کے تحت ہتھیار ڈالنے پر آمادگی کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

جمعہ کو ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے معاہدے پر عملدرآمد کے آخری مراحل کے لیے 15 نکاتی روڈ میپ جاری کیا تھا، تاہم اس پر ابھی عملدرآمد شروع نہیں ہوا۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار صرف اسی صورت میں ذخیرہ کرنے کے لیے حوالے کرے گی جب اسرائیل فوجی کارروائیاں روک کر گزشتہ معاہدے کے مطابق اپنی افواج واپس بلائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے حقیقی طور پر غیر مسلح ہونے تک فوجی پوزیشنز سے انخلا نہیں کیا جائے گا۔

سابق اعلیٰ فتح رہنما محمد دحلان نے کہا ہے کہ امریکی نمائندے غزہ پر حملے روکنے کے لیے اسرائیلی فریق سے رابطے میں ہیں، جبکہ معاہدے کی مکمل عملداری کا دارومدار اسرائیل کی جانب سے روزانہ حملے ختم کرنے پر ہے۔

Comments

200 حروف