BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

انٹیلی جنس آپریشن، وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تباہ، خودکش حملے کا منصوبہ ناکام

  • یہ کارروائی جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے غواخوا، وانا میں کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنا دیا اور خودکش حملے کے لیے تیار کی جانیوالی بارودی مواد سے بھری گاڑی تباہ کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے غواخوا، وانا میں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بڑی مقدار میں بارودی مواد موجود تھا، جسے ایک بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

کارروائی کے نتیجے میں بارودی مواد سے بھری گاڑی اور ایک موٹرسائیکل تباہ کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، شہریوں کی جان و مال کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کو یقینی بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی پر مسلسل تین روز تک نظر رکھی اور اس وقت کارروائی کی جب وہ آبادی سے دور پہنچ گئی، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ عملی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو وانا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب کارروائی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز نے وانا اور گردونواح کو ممکنہ تباہی سے محفوظ بنا لیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل کو حملے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔

انہوں نے خودکش حملے کی مذموم سازش بروقت ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اہلکاروں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

Comments

200 حروف