پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
- تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں، دفتر خارجہ
پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں۔
پاکستان اس سلسلے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے بدستور تیار ہے۔
پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو علاقائی امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مسلسل روابط، مذاکرات اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں
پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ( ایم اویو) کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں، جو باہمی افہام و تفہیم، باہمی احترام اور خطے سمیت اس سے باہر مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک پائیدار بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026




















Comments