BR100 Decreased By (-0.85%)
BR30 Decreased By (-3.01%)
KSE100 Decreased By (-2.48%)
KSE30 Decreased By (-2.5%)
BAFL 59.26 Decreased By ▼ -2.47 (-4%)
BIPL 28.16 Decreased By ▼ -1.06 (-3.63%)
BOP 35.93 Decreased By ▼ -1.44 (-3.85%)
CNERGY 8.72 Increased By ▲ 0.23 (2.71%)
DFML 19.51 Decreased By ▼ -0.59 (-2.94%)
DGKC 224.29 Decreased By ▼ -8.97 (-3.85%)
FABL 101.05 Decreased By ▼ -2.80 (-2.7%)
FCCL 56.18 Decreased By ▼ -1.57 (-2.72%)
FFL 17.53 Decreased By ▼ -0.36 (-2.01%)
GGL 24.55 Decreased By ▼ -1.67 (-6.37%)
HBL 309.21 Decreased By ▼ -9.38 (-2.94%)
HUBC 227.41 Decreased By ▼ -6.03 (-2.58%)
HUMNL 11.02 Decreased By ▼ -0.18 (-1.61%)
KEL 7.86 Decreased By ▼ -0.25 (-3.08%)
LOTCHEM 29.52 Decreased By ▼ -1.02 (-3.34%)
MLCF 102.17 Decreased By ▼ -4.89 (-4.57%)
OGDC 335.45 Decreased By ▼ -7.87 (-2.29%)
PAEL 44.65 Decreased By ▼ -2.37 (-5.04%)
PIBTL 17.83 Decreased By ▼ -0.79 (-4.24%)
PIOC 272.69 Decreased By ▼ -7.86 (-2.8%)
PPL 238.78 Decreased By ▼ -8.04 (-3.26%)
PRL 38.43 Increased By ▲ 1.18 (3.17%)
SNGP 113.86 Decreased By ▼ -4.48 (-3.79%)
SSGC 30.30 Decreased By ▼ -1.64 (-5.13%)
TELE 9.00 Decreased By ▼ -0.18 (-1.96%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.67 (-5.03%)
TRG 64.50 Decreased By ▼ -3.00 (-4.44%)
UNITY 10.35 Decreased By ▼ -0.26 (-2.45%)
WTL 1.33 Increased By ▲ 0.06 (4.72%)
دنیا

بدھ کی رات ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں، ٹرمپ

  • ہم آج رات ان پر کاری ضرب لگائیں گے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا واشنگٹن ایران کے ساتھ باقاعدہ جنگ کی طرف لوٹ رہا ہے یا نہیں۔

انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ طے پانے والے معاہدوں پر قائم نہیں رہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ گزشتہ روز امریکی افواج کے حملوں کے بعد، ریاست ہائے متحدہ امریکہ بدھ کی رات ممکنہ طور پر مزید حملے کرے گا۔

ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں ایک چھوٹی سی وارننگ دے رہا ہوں کہ ہم آج رات ان پر کاری ضرب لگائیں گے۔

اس سے قبل انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ابتدائی جنگ بندی کے طور پر کام کرنے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) اب ”ختم“ ہو چکی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو رہنماؤں کو بتایا ہے کہ وہ امریکہ کو اتحاد میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ واشنگٹن مکمل جنگ کی طرف لوٹے گا اور نہ ہی یہ وضاحت کی کہ آیا ابتدائی جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں بدلنے کے لیے مزید مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔

انہوں نے اپنے جنگی ہدف کو دہرایا کہ تہران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، لیکن ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دیا کہ اس مقصد کو کسی معاہدے کے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے معاہدے کے تحت وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا پائیں گے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ہمارا کوئی معاہدہ ہوگا بھی یا نہیں۔ ہم معاہدے کے بغیر بھی یہ کام کر سکتے ہیں، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ زیادہ آسان ہے، کیونکہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور دھوکہ دیتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یوکرین کی جنگ حل ہو جائے گی۔

دشمنی کی اس تازہ لہر، جس نے تیل کی قیمتوں کو تیزی سے اوپر دھکیل دیا ہے، کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی جانب سے یہ اقدام امریکی افواج کی اس کارروائی کے جواب میں سامنے آیا جو آبنائے ہرمز میں ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کے بعد ایرانی اہداف پر کی گئی تھی۔

حالیہ کشیدگی نے آبنائے ہرمز کے ارد گرد سلامتی اور سیکیورٹی کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے اور جہاز رانی کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم چار تیل اور گیس کے ٹینکرز اس اہم سپلائی روٹ سے گزرنے کے بجائے واپس مڑ گئے ہیں۔

Comments

200 حروف