BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.15%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 61.73 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 29.22 Increased By ▲ 0.80 (2.81%)
BOP 37.37 Increased By ▲ 0.24 (0.65%)
CNERGY 8.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.10 Decreased By ▼ -0.42 (-2.05%)
DGKC 233.26 Decreased By ▼ -0.72 (-0.31%)
FABL 103.85 Decreased By ▼ -0.33 (-0.32%)
FCCL 57.75 Decreased By ▼ -0.88 (-1.5%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.21 (-1.16%)
GGL 26.22 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
HBL 318.59 Increased By ▲ 0.44 (0.14%)
HUBC 233.44 Decreased By ▼ -2.21 (-0.94%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.44%)
KEL 8.11 Decreased By ▼ -0.06 (-0.73%)
LOTCHEM 30.54 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 107.06 Decreased By ▼ -2.45 (-2.24%)
OGDC 343.32 Decreased By ▼ -5.40 (-1.55%)
PAEL 47.02 Increased By ▲ 0.30 (0.64%)
PIBTL 18.62 Decreased By ▼ -0.24 (-1.27%)
PIOC 280.55 Decreased By ▼ -5.66 (-1.98%)
PPL 246.82 Decreased By ▼ -5.84 (-2.31%)
PRL 37.25 Increased By ▲ 0.80 (2.19%)
SNGP 118.34 Decreased By ▼ -2.21 (-1.83%)
SSGC 31.94 Decreased By ▼ -0.41 (-1.27%)
TELE 9.18 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
TPLP 13.32 Increased By ▲ 0.78 (6.22%)
TRG 67.50 Increased By ▲ 0.20 (0.3%)
UNITY 10.61 Decreased By ▼ -0.14 (-1.3%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)
دنیا

آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت عراق کے مقدس شہر نجف پہنچ گیا

  • وزیرِاعظم علی الزیدی اور دیگر اعلیٰ حکام نے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تابوت کا استقبال کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت منگل کو ایران میں کئی روز تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے بعد عراق کے مقدس شہر نجف پہنچ گیا، جہاں ان کی یاد میں مذہبی تقریبات اور عوامی جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم علی الزیدی اور دیگر اعلیٰ حکام نے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تابوت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی نجف پہنچے تاکہ آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔

نجف دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کے لیے خاص مذہبی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہاں حضرت امام علیؓ کا روضہ مبارک واقع ہے۔ سرکاری استقبالیہ تقریب میں عراقی سیاسی قیادت اور ممتاز شیعہ مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی، جس کے بعد تابوت کو عوامی دیدار اور سوگ کی تقریبات کے لیے شہر میں لے جایا گیا۔

ایران میں جمعہ سے شروع ہونے والی سرکاری تدفینی تقریبات کو اسلامی جمہوریہ ایران نے مذہبی عقیدت کے اظہار کے ساتھ ساتھ ریاستی تسلسل کی علامت کے طور پر بھی پیش کیا۔ جلوس تہران سے قم اور پھر عراق کے شہر نجف پہنچا۔

عراقی حکام نے تابوت کی آمد سے قبل نجف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے، جبکہ عراق اور پڑوسی ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین اور سوگوار نجف پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو تابوت کو عوامی جلوس کے ذریعے شہر میں لے جایا جائے گا۔

سرکاری منصوبے کے مطابق اس کے بعد جلوس عراق کے مقدس شہر کربلا روانہ ہوگا، جبکہ ہفتے کے اختتام پر تابوت کو دوبارہ ایران منتقل کیا جائے گا، جہاں مشہد میں تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف