دنیا
ایران، امریکہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز
- ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کررہے ہیں
ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور متعلقہ تکنیکی ورکنگ گروپس کی تشکیل پر تکنیکی بات چیت پیر کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی۔
ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کررہے ہیں اور اس میں سیاسی، اقتصادی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔
ان مذاکرات میں ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں جبکہ محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایران کی مرکزی مذاکراتی ٹیم تہران واپس آچکی ہے۔






















Comments