BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 59.30 Decreased By ▼ -0.54 (-0.9%)
BIPL 27.19 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 34.69 Decreased By ▼ -0.59 (-1.67%)
CNERGY 13.14 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
DFML 18.46 Increased By ▲ 0.38 (2.1%)
DGKC 213.87 Decreased By ▼ -3.14 (-1.45%)
FABL 99.87 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
FCCL 57.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
FFL 16.27 Decreased By ▼ -0.15 (-0.91%)
GGL 24.10 Decreased By ▼ -0.26 (-1.07%)
HBL 324.19 Decreased By ▼ -2.02 (-0.62%)
HUBC 211.30 Decreased By ▼ -2.12 (-0.99%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.02%)
KEL 7.54 Increased By ▲ 0.06 (0.8%)
LOTCHEM 27.98 Increased By ▲ 0.23 (0.83%)
MLCF 100.80 Decreased By ▼ -2.18 (-2.12%)
OGDC 321.76 Decreased By ▼ -2.02 (-0.62%)
PAEL 43.35 Decreased By ▼ -0.55 (-1.25%)
PIBTL 16.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.78%)
PIOC 272.00 Decreased By ▼ -4.19 (-1.52%)
PPL 229.90 Increased By ▲ 0.43 (0.19%)
PRL 72.15 Increased By ▲ 2.04 (2.91%)
SNGP 103.55 Decreased By ▼ -0.11 (-0.11%)
SSGC 27.14 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 15.26 Decreased By ▼ -0.42 (-2.68%)
TRG 60.40 Decreased By ▼ -0.73 (-1.19%)
UNITY 12.19 Increased By ▲ 0.15 (1.25%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے اعلان کے بعد امریکی فوج ہائی الرٹ

  • ایران کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کیا جا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ایرانی اعلان کے باوجود وہ اس اہم بحری گزرگاہ میں ”موجود اور پوری طرح چوکس“ ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہا کہ ”امریکی افواج موجود ہیں اور پوری مستعدی کے ساتھ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تمام پہلوؤں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے اور وہ پوری طرح نافذ العمل رہیں۔“

مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی نگرانی کرنے والی سینٹ کام نے بتایا کہ ہفتے کے روز 55 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے اور ”بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے محفوظ آمدورفت آج بھی برقرار رہی“۔

یہ بیان مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے دس بجے (1430 جی ایم ٹی) جاری کیا گیا۔

اس سے چند لمحے قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کر رہا ہے اور ان حملوں کو امریکہ کے ساتھ اپنے نازک معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ نئی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکہ اور ایران کے مذاکرات کار معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بات چیت جاری رکھنے کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچنے والے تھے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے اعلان سے قبل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ مذاکرات میں شرکت کے لیے ”آئندہ ایک دو روز میں“ سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب بحری نقل و حمل کی نگرانی کرنے والی کمپنیوں نے جمعہ کو بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

200 حروف