BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار قاہرہ میں 4 ملکی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

  • وزرائے خارجہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے راستے تلاش کریں گے، دفترِ خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 21 جون کو قاہرہ میں 4 ملکی (آر 4 گروپ ) وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق اس اجلاس کی ميزبانی مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی کر رہے ہیں، جس میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر مشاورت کے لیے جمع ہوں گے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ گزشتہ آر 4 اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ بھی لیں گے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے راستے تلاش کریں گے۔

دورہ مصر کے دوران اسحاق ڈار اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی کے ساتھ دوطرفہ مشاورت کریں گے اور صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ ان ملاقاتوں میں متعدد شعبوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ اپنے روابط کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور آر 4 فریم ورک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ان ممالک کے باہمی مشاورت، تعاون اور مربوط کوششوں کے عزم کا عکاس ہے۔

Comments

200 حروف