BR100 Decreased By (-0.3%)
BR30 Decreased By (-0.81%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 57.02 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.33%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 189.25 Decreased By ▼ -3.20 (-1.66%)
FABL 94.12 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.74%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 306.50 Increased By ▲ 0.40 (0.13%)
HUBC 200.90 Decreased By ▼ -0.52 (-0.26%)
HUMNL 10.05 Decreased By ▼ -0.11 (-1.08%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 92.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.25%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.22 Decreased By ▼ -0.41 (-1.15%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 241.39 Decreased By ▼ -1.82 (-0.75%)
PPL 222.86 Decreased By ▼ -4.05 (-1.78%)
PRL 91.97 Decreased By ▼ -1.05 (-1.13%)
SNGP 91.54 Decreased By ▼ -0.30 (-0.33%)
SSGC 23.64 Decreased By ▼ -0.17 (-0.71%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.30 Decreased By ▼ -0.26 (-0.46%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

خلیجی ممالک میں پاکستانی سافٹ ویئر کمپنی کی کامیابی، 11.6 ملین ڈالر کے نئے معاہدے

  • منصوبے خطے کی معیشتوں کے طویل المدتی قومی ویژنز کی حمایت میں اہم کردار ادا کریں گے، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

لاہور میں واقع پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی ایونسن لمیٹڈ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے قطر ,متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں 11.6 ملین ڈالر مالیت کے متعدد بڑے پراجیکٹس حاصل کرلیے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے اس بات سے آگاہ کیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنی نے شیئر کیا کہ یہ منصوبے خطے کی معیشتوں کے طویل المدتی قومی ویژنز کی حمایت میں اہم کردار ادا کریں گے جن میں ریاستِ قطر، متحدہ عرب امارات اور مملکتِ سعودی عرب شامل ہیں۔

قطر میں پراجیکٹ

کمپنی نے بتایا کہ ایونسن کو قطر میں 3.9 ملین امریکی ڈالر مالیت کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے متعدد منصوبے ملے ہیں۔

نوٹس کے مطابق ان منصوبوں کے دائرہ کار میں سکاڈا اور بلڈنگ مینجمنٹ سسٹمز کی مکمل اپ گریڈیشن اور انضمام شامل ہے جس میں خریداری، تنصیب، سسٹم انٹیگریشن، ٹیسٹنگ، کمیشننگ، دستاویز سازی، تربیت اور حتمی حوالگی (ہینڈ اوور) کے مراحل شامل ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ ایونسن ایک بڑے یوٹیلیٹیز ادارے کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری سلوشن کے تحت جدید ترین آپریشنز، مینٹیننس اور سپورٹ سروسز فراہم کرے گی۔

یہ منصوبے آپریشنل لچک، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور انفرااسٹرکچر کی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو براہِ راست ملک کے طویل مدتی ترقیاتی روڈ میپ میں معاون ثابت ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں توانائی منصوبے

متحدہ عرب امارات میں ایونسن نے تیل و گیس کے معروف آپریٹرز کے ساتھ 6.3 ملین امریکی ڈالر مالیت کے منصوبے حاصل کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان منصوبوں کے دائرہ کار میں کنٹرول اور سیفٹی کے جدید حل کی فراہمی اور انٹیگریشن شامل ہے تاکہ محفوظ، قابلِ اعتماد، اور موثر ویل آپریشنز (کنویں سے متعلقہ امور) کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی یوٹیلٹی مارکیٹ میں جدید کاری

سعودی عرب میں ایونسن نے 1.4 ملین ڈالر مالیت کے پروجیکٹس حاصل کیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس کا مقصد یوٹیلٹی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانا اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں پرانے ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور کنٹرول سسٹمز کی مکمل اپ گریڈیشن شامل ہے تاکہ آپریشنز میں بہتر شفافیت، سسٹم کی کارکردگی میں بہتری اور لائف سائیکل و فرسودگی کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ اپ گریڈ شدہ پلیٹ فارم ایک ایسا اسکیل ایبل (قابل توسیع) اور مستقبل کے لیے تیار آٹومیشن فاؤنڈیشن فراہم کرے گا جو مملکت (سعودی عرب) کے ڈیجیٹل تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

ایونسن لمیٹڈ کو پاکستان میں 26 مارچ 2003 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 31 مارچ 2008 کو پبلک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار آٹومیشن اور کنٹرول آلات کی تجارت کرنا اور اس سے متعلقہ تکنیکی خدمات فراہم کرنا ہے۔

Comments

200 حروف