BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بالائی علاقوں میں ہفتہ بھر بارشوں اور گرج چمک کا امکان

  • کراچی میں آندھی اور ہلکی بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیشگوئی کی ہے کہ 16 سے 20 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق منگل سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو ہفتے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 16 جون سے بحیرہ عرب سے نم آلود ہوائیں بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، مری، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں اس دوران کہیں کہیں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ لدے وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

منگل سے اتوار کے دوران کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں، جبکہ جمعرات سے اتوار کے دوران گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پشاور میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور اولے پڑ سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق منگل سے بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، زیارت، کوہلو، نصیرآباد، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، سبی، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور شہید بینظیر آباد میں بھی پورا ہفتہ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسی دوران کراچی اور اس کے گردونواح میں گرد آلود آندھی اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔

اس دوران تیز ہواؤں، ژالہ باری اور بجلی چمکنے کے باعث کمزور ڈھانچوں جیسے سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ منگل سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کے معاملات سنبھالیں، جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو بھی انتہائی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف