BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

23.37 ارب ڈالر غیر ملکی امداد کا بجٹ مختص

  • بیرونی ذرائع سے 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ ڈپازٹس بھی شامل
شائع June 13, 2026 اپ ڈیٹ June 13, 2026 11:09am

حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 290 روپے فی ڈالر کی شرح سے 23.378 ارب ڈالر (6.779 ٹریلین روپے) کی غیر ملکی امداد کا تخمینہ بجٹ میں رکھا ہے جس میں بیرونی ذرائع سے 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ ڈپازٹس بھی شامل ہیں۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال 2025-26 کے لیے مختص 19.922 ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

غیر ملکی امداد میں 2026-27 کے لیے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2.3 ارب امریکی ڈالر (681.500 ارب روپے) قرض بھی شامل ہے جبکہ 2025-26 کے لیے یہ رقم 3.1 ارب ڈالر (899 کھرب روپے) تھی۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے 530 ملین ڈالر (153.700 ارب روپے) کا بجٹ مختص کیا ہے۔

مزید برآں کثیر جہتی (ملٹی لیٹرل) ذرائع سے 4.866 ارب ڈالر اور دو طرفہ ذرائع سے 400.422 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز سے 2 ارب ڈالر (580 ارب روپے) کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے لیے یہ بجٹ 116 ارب روپے تھا، جسے بعد میں نظر ثانی کے بعد 280 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے 12 ارب امریکی ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس کی مد میں بجٹ مختص کیا ہے تاہم اس بات کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی کہ اس میں سے کتنا حصہ سیف چین ڈپازٹ اور سعودی عرب کے ٹائم ڈپازٹ کی صورت میں حاصل ہوگا۔

حکومت نے ایس ایف ڈی آئل فیسیلٹی کی مد میں صفر بجٹ مختص کیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے لیے 1 ارب ڈالر تھا۔ دیگر مختص کردہ رقوم میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.680 ارب ڈالر، آئی ڈی اے سے 1.434 ارب ڈالر، آئی بی آر ڈی سے 412 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے (قلیل مدتی) 1 ارب ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے 1.122 ارب ڈالر اور اے آئی آئی بی سے 86.337 ملین ڈالر شامل ہیں۔

حکومت نے چین سے 97.641 ملین ڈالر، ڈنمارک سے 50 ملین ڈالر، امریکہ سے 23.889 ملین ڈالر، سعودی عرب سے 47.182 ملین ڈالر اور کوریا سے 29 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف