BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت مالیاتی خسارے میں جی ڈی پی کے 4.8 فیصد تک اضافے پر تیار، بلومبرگ

  • آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں تعطل نے بھارت کو شدید متاثر کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بلومبرگ نیوز نے معاملے سے باخبر ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بھارت رواں سال توقع سے زیادہ مالیاتی خسارے کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے، کیونکہ ایران میں جاری جنگ کی وجہ سے ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کی لاگت بڑھ گئی اور حکومتی مالیات پر دباؤ پڑ رہا ہے۔

رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا ہے اور اس نے بھارت کی وزارتِ خزانہ سے اس پر مؤقف مانگا ہے۔رپورٹ کے مطابق تیل کا دنیا کا تیسرا بڑا درآمد کنندہ اور صارف ملک (بھارت) مالیاتی خسارے کو 50 بیسس پوائنٹس تک بڑھنے دینے پر تیار ہے، جس سے یہ خسارہ جی ڈی پی کے 4.8 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے رواں مالی سال کے لیے یہ ہدف 4.3 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں تعطل نے بھارت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے سرکاری ریٹیلرز کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ کرنا پڑا ہے۔ حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی سلنڈر پر دی جانے والی سبسڈی میں بھی کٹوتی کی ہے۔

بھارت اپنی ضرورت کا تقریباً 90 فیصد تیل باہر سے منگواتا ہے اور وہ ان ممالک میں شامل ہے جنہیں ایران جنگ کی وجہ سے عالمی توانائی کی سپلائی میں طویل تعطل سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے اس سے قبل بتایا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی میں بھی 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام فی الحال تمام آپشنز کھلے رکھ رہے ہیں اور رواں سال کے آخر میں مالیاتی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب نان ٹیکس ریونیو اور سبسڈی کی ضروریات کے بارے میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف وزارتوں کے اخراجات میں ممکنہ کٹوتیوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

Comments

200 حروف