BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 26.95 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.82 Decreased By ▼ -0.21 (-0.62%)
CNERGY 9.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.08 (-0.44%)
DGKC 205.01 Decreased By ▼ -1.50 (-0.73%)
FABL 100.44 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 53.07 Decreased By ▼ -1.63 (-2.98%)
FFL 16.58 Decreased By ▼ -0.11 (-0.66%)
GGL 25.10 Increased By ▲ 0.31 (1.25%)
HBL 300.50 Decreased By ▼ -1.85 (-0.61%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -1.38 (-0.63%)
HUMNL 10.65 Increased By ▲ 0.25 (2.4%)
KEL 7.27 Decreased By ▼ -0.13 (-1.76%)
LOTCHEM 29.55 Increased By ▲ 0.23 (0.78%)
MLCF 92.90 Decreased By ▼ -1.46 (-1.55%)
OGDC 318.98 Increased By ▲ 3.14 (0.99%)
PAEL 42.31 Decreased By ▼ -0.89 (-2.06%)
PIBTL 16.39 Decreased By ▼ -0.35 (-2.09%)
PIOC 300.49 Increased By ▲ 3.39 (1.14%)
PPL 218.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.58%)
PRL 51.20 Increased By ▲ 2.01 (4.09%)
SNGP 102.50 Decreased By ▼ -2.40 (-2.29%)
SSGC 26.96 Decreased By ▼ -1.29 (-4.57%)
TELE 8.68 Decreased By ▼ -0.11 (-1.25%)
TPLP 13.44 Increased By ▲ 0.17 (1.28%)
TRG 59.48 Decreased By ▼ -0.66 (-1.1%)
UNITY 10.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.77%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.02 (-1.59%)
دنیا

سعودی نیوم بندرگاہ خلیجی درآمدکنندگان کیلئے متبادل راستہ بن گئی

  • مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کے لیے کمپنی نے یورپ سے سامان سعودی عرب کی نیوم بندرگاہ کے ذریعے دوحہ منتقل کرنے کا تجربہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کے باعث خلیجی خطے میں سپلائی چین شدید متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں قطر کی ڈسٹری بیوشن کمپنی سلام اسٹوڈیو اینڈ اسٹورز نے سامان کی ترسیل کے لیے ایک نیا اور کم استعمال ہونے والا راستہ اختیار کر لیا۔

کمپنی کو صرف ایک ماہ بعد ہی اپنی معمول کی ریڈ بل کی کھیپ موصول ہونا بند ہو گئی، جبکہ اس کی مصنوعات بھارت اور سری لنکا کی بندرگاہوں پر پھنس کر رہ گئیں۔ دوسری جانب خلیجی تجارتی مراکز بھی ایرانی حملوں اور گنجائش کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کے لیے کمپنی نے یورپ سے سامان سعودی عرب کی نیوم بندرگاہ کے ذریعے دوحہ منتقل کرنے کا تجربہ کیا۔ کمپنی کے ڈائریکٹر آف ڈسٹری بیوشن ایڈم ملا کے مطابق یہ راستہ معمول کے مقابلے میں تیز ثابت ہوا اور سامان صرف 22 دن میں منزل تک پہنچ گیا، جو عام طور پر لگنے والے وقت کا تقریباً نصف ہے۔

کامیاب تجربے کے بعد کمپنی نے مزید 15 ٹرکوں کے ذریعے سامان منگوانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم فی ٹرک لاگت تقریباً 10 ہزار ڈالر رہی، جو جنگ سے قبل سمندری راستے سے تقریباً 2,500 ڈالر تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے منصوبے نیوم کی بندرگاہ خود کو یورپ اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک تیز تر تجارتی راہداری کے طور پر متعارف کرا رہی ہے۔ تاہم شپنگ ڈیٹا کے مطابق اس بندرگاہ کا استعمال ابھی محدود ہے اور یہ بڑے پیمانے پر سپلائی مسائل کا مکمل حل نہیں بن سکی۔

کمپنی کے مطابق جدہ بندرگاہ پر رش کے مقابلے میں نیوم کی سب سے بڑی کشش اس کا کم ٹریفک ہونا ہے۔

Comments

200 حروف