BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایران کے ساتھ بات چیت مسلسل جاری ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

  • ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’یہ خبریں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی ہے، جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔‘‘
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت ’’مسلسل جاری‘‘ ہے، اور انہوں نے ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث تہران نے واشنگٹن سے رابطے منقطع کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس بارے میں ’’کچھ نہیں کہا جا سکتا‘‘، کیونکہ کئی ہفتوں سے جاری براہِ راست اور بالواسطہ بات چیت 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکہ،اسرائیل اور ایران جنگ کے خاتمے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’یہ خبریں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی ہے، جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، چار روز پہلے بھی، تین روز پہلے بھی، دو روز پہلے بھی، گزشتہ روز بھی اور آج بھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ مذاکرات کہاں جا کر ختم ہوں گے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن جیسا کہ میں نے ایران سے کہا ہے، ’اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کر لیا جائے۔ آپ 47 برس سے یہی طرزِ عمل اپنائے ہوئے ہیں اور اب اسے مزید جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘‘

Comments

200 حروف